Book Name:Dawateislami Islah e Muashra

ہے۔ جب تک دِلوں میں خوفِ خُدا پیدا نہ ہو جائے ، اس وقت تک بُرائیوں سے بچنا بہت دُشوار ( Difficult )  ہے ، کتنے ایسے لوگ ہیں جو بظاہِر بہت نیک نظر آتے ہیں مگر ان کی تنہائیاں گُنَاہوں کے اندھیرے میں ڈُوبی ہوتی ہیں ، خوفِ خُدا وہ عظیم نعمت ہے ، جو انسان کے ظاہر وباطن کو سُدھار دیتی ہے ، پھر انسان لوگوں کے سامنے بھی گُنَاہوں سے بچتا ہے اور تنہائی میں بھی گُنَاہ کی طرف قدم نہیں بڑھاتا۔

خوفِ خُدا  لگام ہے

اِحْیَاءُ الْعُلوم میں ہے : خوفِ خُدا اللہ پاک اور بندے کے درمیان ایک لگام ہے ، جب یہ لگام ٹوٹ جائے تو بندہ ہلاک ہو جاتا ہے۔   ( [1] )

 علّامہ اِبْنِ جوزی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں : خوفِ خُدا کے ذریعے بندے کو پاکیزگی ملتی ہے ، تقویٰ نصیب ہوتا ہے ، خوفِ خُدا ہی ہے جو نفسانی خواہشات کو جلا کر رکھ دیتا ہے اور خوفِ خُدا کے ذریعے ہی آدمی اللہ پاک کا قُرْب پانے والے اَعْمَال کر پاتا ہے۔   ( [2] )  

دعوتِ اسلامی اور خوفِ خُدا کا فروغ

 اے عاشقانِ رسول ! آج کے دَور میں جب مادِیّت پرستی عام ہے ، لوگ عقل کے گھوڑے دوڑاتے ہیں ، دِلوں پر غفلت چھائی ہوئی ہے ، ایسی بھی خبریں ہیں کہ والِد کا انتقال ہوا ، گھر کے باہَر اِیْصالِ ثواب کی محفل  سجی ہے اور اَوْلاد گھر کے اندر فلمیں ڈرامے دیکھنے میں مَصْرُوف ہے۔

اللہ اکبر !  جب ایسے حالات ہوں تو خوفِ خُدا کا تو شاید تَصَوُّر بھی نہیں کیا جا سکتا مگر


 

 



[1]...احیاء علوم الدین ، کتاب الخوف والرجاء ، بیان فضیلۃ الخوف و الترغیب فیہ ، جلد : 4 ، صفحہ : 197۔

[2]...مکاشفۃ القلوب ، صفحہ : 288 بتقدم و تاخر۔