Book Name:Dawateislami Islah e Muashra

یومِ دعوتِ اسلامی کی دُھوم دھام

پیارے اسلامی بھائیو !  کل 2 ستمبر کو یومِ دعوتِ اسلامی ہے ، 2 ستمبر 1981 ء کو دعوتِ اسلامی کا آغاز ہوا تھا ، الحمد للہ !  دعوتِ اسلامی 41 سال کے عرصے میں جتنے عظیم کارنامے سر انجام دے چکی ہے ، ان سب کا بیان اس مختصر وقت میں نہیں ہو سکتا ، کل یومِ دعوتِ اسلامی کے موقع پر مدنی چینل کی خصوصی نشریات (SpecialTransmission )  دیکھئے !  آپ کو معلوم ہو گا کہ آپ کی  دعوتِ اسلامی کس کس انداز سے دُنیا بھر میں دِین کی خدمت کرنے میں مَصْرُوف ہے۔

اللہ پاک دعوتِ اسلامی کو مزید عُرُوج عطا فرمائے ، دعوتِ اسلامی پر اور دعوتِ اسلامی والوں پر ، بالخصوص بانئ دعوتِ اسلامی شیخِ طریقت ، امیر ِاہلسنت دَامَتْ بَرَکاتہمُ العَالِیَہ پر کروڑوں رحمتوں کا نزول فرمائے۔ بےشک اس دَور میں دعوتِ اسلامی کا دینی ماحول اللہ پاک کی  بہت بڑی نعمت ہے ، اس پر جتنا شکر ادا کریں کم ہے ،  کل یومِ دعوتِ اسلامی کے موقع پر شکرانے کے نوافِل ادا کیجئے !  بلکہ کیا ہی اچھا ہو کہ ہم دعوتِ اسلامی کا دینی ماحول مُیَسَّر آنے کے شکرانے میں مدنی قافلوں کے مُسَافِر بنیں ، سنتیں سیکھیں اور نیکی کی دعوت عام کرنے میں دعوتِ اسلامی کا کچھ نہ کچھ ساتھ دیں۔ اللہ پاک ہم سب کو عمل کی توفیق عطا فرمائے۔آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔

ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں میں سے ایک کام : علاقائی دورہ

پیارے اسلامی بھائیو !  الحمد للہ !  دعوتِ اسلامی زندگیاں بدلنے والی تحریک ہے ، آپ بھی عاشقانِ رسول کی اس دینی تحریک کے ساتھ وابستہ ہو جائیے ، ذیلی حلقے کے 12 دینی