Book Name:Dawateislami Islah e Muashra

عاشقِ رسول بناتی ہے ، دعوتِ اسلامی میں الحمد للہ !  لاکھوں نے نہیں کروڑوں عاشقانِ رسول نظر آئیں گے جن کے ظاہِری حلیے سے ہی عشقِ رسول جھلکتا ہے ، کتنے ایسے نوجوان ہیں ، جو کبھی دُنیا کے گندے گُنَاہوں بھرے مجازی عشق میں مبتلا تھے ، دعوتِ اسلامی کی برکت سے اب یادِ مصطفےٰ میں محو رہتے ہیں ، لاکھوں نوجوان ہیں جو پہلے لندن و پیرس کے خواب دیکھا کرتے تھے ، اب مدینے کی یادوں میں کھوئے رہتے ہیں ، کتنے ایسے ہیں جو گانے باجوں کے دِل دادَہ تھے ، اب نعتِ مصطفےٰ سُن کر آنسو بہاتے ہیں ، کتنے ایسے ہیں جو فیشن پرستی کی آفت میں مبتلا تھے ، اب اُن کے چہرے پر سُنّت کے مطابق داڑھی شریف ہے ، سَر پر عمامے کا تاج ہے ، لباس سُنّت کے مطابق ، بال سُنت کے مطابق... سُنّتوں کی ایسی چلتی پھرتی تصوِیْرَیں دعوتِ اسلامی کے دِینی ماحول میں آپ کو عام نظر آجائیں گی ، یہ ہے دعوتِ اسلامی جو عشقِ رسول کا صِرْف نعرہ نہیں لگاتی بلکہ عاشقانِ رسول کو باعَمَل عاشقِ رسول بناتی ہے۔

اگر سُنّتیں سیکھنے کا ہے جذبہ               تم آجاؤ دیگا سِکھا مَدنی ماحول

تُو داڑھی بڑھا لے عِمامہ سجا لے           نہیں ہے یہ ہرگز بُرا مَدنی ماحول

تمہیں لُطف آ جائے گا زندگی کا            قریب آکے دیکھو ذرا مَدنی ماحول

نبی کی مَحَبَّت میں رونے کا انداز             چلے آؤ سِکھلائے گا مَدنی ماحول

عشقِ مصطفےٰ میں روتے روتے ہچکیاں بندھ گئیں

بہاول نگر  ( پنجاب ، پاکستان )  کے ایک اسلامی بھائی کے بیان کا خُلاصہ ہے : میں حیدر آباد کی ایک فیکٹری میں کام کرتا تھا ، وہاں میری ملاقات ایک اسلامی بھائی سے ہوئی ، انہوں نے