Book Name:Dawateislami Islah e Muashra

نفسانی خواہشات کے پیروکار ہیں ، انہیں اطاعت و عبادت کے نُور کی طرف لایا جائے *  جو محبّتِ دُنیا اور حِرْصِ مال کے اندھیرے میں ہیں ، انہیں فِکْرِ  آخرت کے نُور سے آراستہ کیا جائے ، غرض؛ مُعَاشرے کا ہر وہ فرد جو کسی طرح کے اندھیرے میں ہے ، اسے اندھیرے سے نکال کر نُور اور روشنی فراہم کرنا یہ نُزولِ قرآن کا اَہَم اور بنیادی مَقْصَد ہے۔  ( [1] )

دعوتِ اسلامی اور اِصْلاحِ مُعَاشرہ

پیارے اسلامی بھائیو ! آج کا دَور قُربِ قیامت کا دَور ہے ، قیامت کی بہت ساری نشانیاں پُوری ہوتی چلی جا رہی ہیں ، ہر طرف فتنے سَر اُٹھا رہے ہیں ، بےباکی بڑھتی ہی جا رہی ہے ، گُنَاہوں کا سیلاب اُمنڈ آیا ہے ، ایسے حالات میں دعوتِ اسلامی الحمد للہ !  نُور کی کرن ہے * دعوتِ اسلامی فتنوں سے بھرے اس دور میں روشنیاں بانٹتی ہے *  دعوتِ اسلامی نیکی کی دعوت عام کرتی ، بُرائیوں سے روکتی ہے *  دعوتِ اسلامی کافِروں کو اسلام کی دعوت دیتی ہے ، گنہگار مسلمانوں کو نیک رستے کا مُسَافِر بناتی ہے * دعوتِ اسلامی جہالت کا اندھیرا مٹاتی ،  عِلْمِ دِین کا نُور بانٹتی ہے اور اللہ پاک کے فَضْل سے معاشرے میں اُٹھنے والی  بُرائیوں کے سامنے بند باندھتی ہے *  معاشرے میں بِگاڑ کا وہ کونسا پہلو ہے ، جس کے سُدھار کی کوشش دعوتِ اسلامی نہیں کر رہی ؟  *  زِندگی کا وہ کونسا شعبہ ( Department )  ہے ، جہاں دعوتِ اسلامی نیکی کی دعوت کو عام نہیں کر رہی ؟  

الحمد للہ !  دعوتِ اسلامی ہر سَمت ہے ، زِندگی کے ہر شعبے میں ہے *  سیٹھ سے لے کر مزدور تک * وکلاء (Lawyers)  اور ججز سے لے کر ملزم تک *  پولیس سے لے کر مُجْرِم


 

 



[1]... تفسیر خازن ، پارہ  : 13 ، سورۂ ابراہیم ، تحت الآیۃ : 1 ، جلد  : 3 ، صفحہ : 27  ماخوذاً۔