Book Name:Dawateislami Islah e Muashra

میں ان کے شفقت بھرے اندازِ گفتگو سے پہلے ہی متاثِّر ( Impress )  ہو چکا تھا ، مزید شبِ براءَت کی عظمت سُنی تو ضمیر نے جھنجھوڑا کہ آج کی رات  رَبِّ کائنات بڑے بڑے گنہگاروں کی بخشش فرما دیتا ہے مگر آہ !  نشہ  کرنے والا بدنصیب اس رات بھی مغفرت سے محروم رہتا ہے ، یہ سوچ کر میں تڑپ کر رہ گیا ، اُن اسلامی بھائیوں کی محنت رنگ لائی اور میں اُن کے ساتھ ہی مسجد کی طرف چل پڑا ، میں نے غسل کیا ، کپڑے تبدیل کئے ، آہ !  آج میں 16 سال کے بعد مسجد میں داخِل ہو رہا تھا ، جب میں نے نماز کی نیت باندھی تو مجھ پر رِقَّت طاری ہو گئی ، میری آنکھوں سے آنسو بہہ رہے تھے ، میں کافِی دیر تک اپنے گُنَاہوں کو یاد کر  کر کے روتا رہا ، اللہ پاک سے معافی مانگتا رہا۔ امیرِ اہلسنت  دَامَتْ بَرَکاتہمُ العَالِیَہ پر اور دعوتِ اسلامی پر رَبِّ  کریم کی کروڑوں رحمتیں نازِل ہوں  کہ ان کی بدولت ایک بھاگا ہوا غُلام اپنے مولیٰ کی بارگاہ میں حاضِر ہو گیا۔ ( [1] )

آ جاؤ گنہگارو !  بدکارو !  سیہ کارو !                 بے شک رہِ جنّت ہے دعوتِ اسلامی

اسلام کی دعوت  ہے ، یہ دعوتِ اسلامی   اور داعِیِ سنّت ہے ، یہ دعوتِ اسلامی

پیارے اسلامی بھائیو ! یہ ہے آپ کی دعوتِ اسلامی... ! ! جس سے بیزار ہو کر گھر والوں نے گھر سے نکال دیا ، لوگ جس سے گِھن کھاتے ہیں ، معاشرے کا وہ شخص جس کی زندگی میں چاروں طرف اندھیرا ہی اندھیرا تھا ، دعوتِ اسلامی والے عاشقانِ رسول نے اسے بھی شفقت دی ، اس کی زِندگی میں بھی روشنی آئی اور 16 سال سے گُنَاہوں کے اندھیرے میں ڈُوبا ہوا شخص ، توبہ کے نُور سے مُنَوَّر ہو گیا۔


 

 



[1]...ہِیرَ وئِنچِی کی توبہ ، صفحہ : 11-12 ملخصاً۔