Book Name:Dawateislami Islah e Muashra

جائے ، نیکی کی دَعْوت پیش کی جائے تو اس کا واقعی اَثَر ہوتا ہے ، پارہ : 27 ، سورۂ ذاریات ، آیت : 55 میں اللہ رَبُّ العَالَمِیْن فرماتا ہے :

وَّ ذَكِّرْ فَاِنَّ الذِّكْرٰى تَنْفَعُ الْمُؤْمِنِیْنَ(۵۵) ( پارہ : 27 ، سورۂ ذاریات : 55 )

ترجَمہ کنز الایمان : اور سمجھاؤ کہ سمجھانا مسلمانوں کو فائدہ دیتا ہے۔

علّامہ محمود آلوسی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ آیتِ کریمہ کا معنیٰ بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں : اے محبوب  ( صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ) ! ہمیشہ وَعْظ و نصیحت کرتے رہئے کہ  بےشک وعظ و نصیحت سے اِیْمان والوں کی بصیرت بڑھتی اور ایمان و یقین میں اِضَافہ ہوتا ہے۔ ( [1] )  

پیارے اسلامی بھائیو !  معلوم ہوا نیکی کی دعوت دینا کسی وقت بھی نہیں چھوڑنا چاہئے ، حالات کیسے ہی ہوں ، بندہ نیکی کی دَعْوت دیتا رہے ، بُرائیوں سے منع کرتا رہے ، اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! اس کا فائدہ ہی ہو گا ، نقصان نہیں ہے۔

 تفسیر صراطُ الجنان میں ہے : نیکی کی دعوت دینے کا ایک فائدہ یہ ہے کہ جسے سمجھایا جائے ، اس کے بارے میں اُمِّید ہوتی ہے کہ وہ بُرے کام چھوڑ کر نیک کام کرنے لگے گا ، دوسرا فائدہ یہ ہے کہ نیکی کی دعوت دینے اور بُرائی سے منع کرنے کی ذِمَّہ داری ( Responsibility )  پُوری ہو جاتی ہے۔ ( [2] )  

  امام فخر الدِّین رازی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کے فرمان کا خُلاصہ ہے : کافِروں کو بھی سمجھاؤ !  ممکن ہے کہ نیکی کی دعوت کی برکت سے وہ ایمان قبول کر لیں ، یُوں انہیں بھی فائدہ پہنچے ، اگر وہ ایمان


 

 



[1]... تفسیر روح المعانی ، پارہ : 27 ، سورۂ ذاریات ، تحت الآیۃ : 55 ، جز  : 27 ، جلد : 14 ، صفحہ : 30۔

[2]... تفسیر صراط الجنان ، پارہ  : 27 ، سورۂ ذاریات ، تحت الآیۃ : 55 ، جلد : 9 ، صفحہ : 510۔