Book Name:Dawateislami Islah e Muashra

خرابی مجھے بھی پہنچ کر رہے گی۔ لہٰذا میں دوستوں کے لئے دُعا کر رہاہوں۔  ( [1] )

معلوم ہوا؛ نیک بننے اور نیکیوں پر استقامت پانے کے لئے نیک صحبت ملنا بہت ضروری ہے مگر آج کے دور میں نیک صحبت مل جائے ، یہ بھی بہت مشکل بات ہے ، گُنَاہوں کا ایسا سیلاب آیا ہوا ہے کہ نیک لوگ ڈھونڈے نہ ملیں ، بالخصوص نوجوان طبقے میں نیک مل جائیں ، بہت مشکل ہے۔ایسا نہیں کہ نیک لوگ دُنیا میں ہیں ہی نہیں ، دُشواری یہ ہے کہ ملتے بہت مشکل سے ہیں۔ 

الحمد للہ ! یہ بھی دعوتِ اسلامی کا کارنامہ ہے کہ دعوتِ اسلامی نے نیک صحبت کی فراہمی کو آسان بنایا ہے۔ آج سے تقریباً 41 سال پہلے ایک مردِ قلندر اُٹھے تھے ، انہوں نے نیکی کی دعوت عام کرنا شروع کی ، چراغ سے چراغ روشن کئے ، آج الحمد للہ !  دُنیا بھر میں لاکھوں ، کروڑوں عاشقانِ رسول موجود ہیں۔

اکیلا ہی چلا تھا جانِبِ مَنْزِل مگر            اِک اِک آتا گیا کارواں بنتا گیا

آپ کو نیک دوست چاہئے !  فیضانِ مدینہ میں تشریف لے آئیے !  نیک نمازی مل جائیں گے ، گلی گلی ، شہر شہر میں عاشقانِ رسول موجود ہیں ، اگر بالفرض آپ کو کہیں عاشقانِ رسول کی صحبت مُیَسَّر نہیں آتی تو گھر پر ہی مدنی چینل آن کر لیجئے !  نیک صحبت مل جائے گی۔

مَدنی چَینل تم کو گھر بیٹھے سکھائے گا نَماز     اور نَمازی دونوں عالم میں رہے گا سرفراز

مَدنی چَینل میں نبی کی سنتوں کی دھوم ہے   اور شیطانِ لعیں رَنْجُور ہے مغموم ہے

مَدنی چَینل حُبِّ احمد میں رُلاتا ہے تمہیں     اور نشہ عشقِ مُحَمَّد کا چڑھاتا ہے تمہیں


 

 



[1]...کشف المحجوب مترجم ، صفحہ : 499بتغیر۔