Book Name:Dawateislami Islah e Muashra

دین پہنچتا ہے * ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں سے ایک دین کام ہے : تفسیر سننے سنانے کا حلقہ ، عاشقانِ رسول نمازِ فجر کے بعد مساجِد میں یہ حلقہ لگاتے ہیں ، اس میں  تفسیر صراط الجنان سے 2 صفحات  ترجمہ و تفسیر کے ساتھ پڑھنے سننے کی ترکیب ہوتی ہے ، دَرْسِ فیضانِ سُنّت بھی ہوتا ہے اور اَوْراد و وَظائِف بھی پڑھے جاتے ہیں   * مدنی قافلہ؛ عِلْمِ دین سیکھنے ، دوسروں تک پہنچانے اور اپنی و دوسروں کی اِصْلاح کی کوشش کا بہترین ذریعہ ہے ، الحمد للہ !  دُنیا بھر میں لاکھوں لاکھ عاشقانِ رسول 3 دِن ، 12 دِن ، 1 ماہ اور 12 ماہ کے مدنی قافلوں میں سَفَر کرتے رہتے ہیں ، یہ خوش نصیب خود بھی عِلْمِ دین سیکھتے ہیں اور دوسروں تک بھی پہنچاتے ہیں * ہفتہ وار رسالہ مطالعہ : ہر ہفتے دُنیا بھر کے عاشقانِ رسول کو ایک رسالہ پڑھنے کا ہدف دیا جاتا ہے ۔ مختصر اور بہت معلوماتی  رسالہ ہوتا ہے ، الحمد للہ !  دُنیا بھر کے لاکھوں لاکھ عاشقانِ رسول یہ رسالہ پڑھنے یا آڈیو ( Audio )  سننے کی سَعَادت حاصِل کرتے ہیں * اسی طرح دعوتِ اسلامی کا خاص علمی وتحقیقی شعبہ ہے : المدینۃ العلمیہ  ( اسلامِک ریسرچ سنٹر ) ۔ اس شعبے میں مدنی علمائے کرام نئے نئے موضوعات پر دِینی کتابیں اور رسائل  لکھتے اور مطالعہ کے شوقین حضرات کی علمی پیاس بجھانے کا سبب بنتے ہیں * اسی طرح دعوتِ اسلامی کا ایک شعبہ ہے : دارُ السُّنَّہ : مُلْک و بیرونِ ملک مختلف شہروں میں یہ شعبہ قائِم ہے ، اس شعبے کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں وقت کی کوئی قید نہیں ، جو جتنا وقت آسانی سے دے سکتا ہے ، دارُ السُّنہ پر آئے اور عِلْمِ دین سیکھنے کی سَعَادت حاصِل کرے * مدنی چینل؛ ایک برقی  ( Electric )  مبلغ ، جو اللہ پاک کے فَضْل سے گھر گھر پہنچ کر عِلْمِ دِین کا فیضان عام کرنے میں مَصْرُوف ہے ، الحمد للہ !  مدنی چینل پر کوئی مشہوری  ( Advertisement ) نہیں آتی ، ساز جھنکار اور میوزک