Book Name:Dawateislami Islah e Muashra

لئے کوشاں ہے : دعوتِ اسلامی کا شعبہ ہے : مدرسۃ المدینہ : یہاں  بچوں اور بچیوں کو صحیح تَلَفُّظ کے ساتھ  حِفْظ و ناظرہ قرآنِ کریم کی مفت تعلیم دی جاتی ہے * مدرسۃ المدینہ بالغان و بالغات : یہاں بڑی عمر کے اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں کو درست تلفظ کے ساتھ قرآنِ کریم کی تعلیم دی جاتی ہے * جامعۃ المدینہ : یہاں طلبہ و طالبات کو درسِ نظامی  ( یعنی عالِم و عالِمَہ کورس )  کروایا جاتا ہے اور دیگر علومِ دینیہ سکھائے جاتے ہیں * فیضان آن لائِن اکیڈمی؛ جس میں حفظ و ناظرہ قرآنِ کریم ، درسِ نظامی  ( عالِم کورس) ، 30 سے زائد آن لائن کورسز  ( اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں کو )  کروائے اور دیگر علومِ دینیہ آن لائن سکھائے جاتے ہیں * ہفتہ وار سُنّتوں بھرا اِجْتماع : ہر جمعرات کو  ملک و بیرونِ ملک  مختلف شہروں میں ہفتہ وار اجتماع ہوتا ہے ، جس میں تِلاوت ، نعت اور بیان کے ساتھ ساتھ آخر میں سیکھنے سکھانے کے حلقے بھی لگتے ہیں ، جن میں مختلف موضوعات پر عِلْمِ دین سکھایا جاتا ہے ،  ہفتہ وار اجتماع عِلْمِ دین سیکھنے اور ظاہِری باطنی اِصْلاح کا بہترین ذریعہ ہے * ہفتہ وار مدنی مذاکرہ : شیخِ طریقت ،  امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکاتہمُ العَالِیَہ ہر ہفتے کی رات مدنی چینل پر براہِ راست  ( Live ) مدنی مذاکرہ فرماتے  ( یعنی دُنیا بھر سے عاشقانِ رسول کے سوالوں کے جواب دیتے )  ہیں ، اللہ پاک کے فَضْل سے مدنی مذاکرہ شریعت و طریقت ، عِلْمِ ظاہِر و عِلْمِ باطن سیکھنے کا بہترین ذریعہ ہے * ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں میں سے ایک کام ہے : دَرْس۔ عاشقانِ رسول مسجدوں میں  درس دیتے  ہیں ، اس سے بھی عِلْمِ دین عام ہوتا ہے ، اسی طرح گلیوں ، بازاروں ، سکول ، کالج وغیرہ میں چوک درس بھی ہوتا ہے ، وہ لوگ جو مسجد کی حاضِری سے محروم رہتے ہیں یا کسی وجہ سے مسجد میں دَرْس سننے سے محروم رہتے ہیں ، چوک درس کی برکت سے اُن تک بھی عِلْمِ