Book Name:Dawateislami Islah e Muashra

کر بھی میں جرائم کے نت نئے منصوبے ( Plans )  بناتا رہتا ۔ رہائی کے بعد شاید میں پھر سے جرائم ( Crimes )  کے راستے پر چل نکلتا مگر میری خوش قسمتی کہ مجھے جیل میں دعوتِ اسلامی کے شُعبہ اصلاح برائے قیدیان کے اسلامی بھائیوں کی صحبت نصیب ہوگئی ۔مبلغِ دعوتِ اسلامی کی انفرادی کوشش کی برکت سے میں نے اپنے پچھلے تمام گناہوں سے توبہ کرلی اور نیک بننے کی نیت کی ، جیل میں ہی مجھے مدرسہ فیضانِ قرآن میں مکمل قرآن پاک سیکھنے کا موقع ملا ، میں نے نمازپڑھنا سیکھی ، اس کے ساتھ ساتھ 6کلمے ، ایمان مفصل ، ایمان مجمل اور آخری 10 سورتیں بھی یاد کرلیں۔اب میں ایک نئی زندگی شروع کرچکا ہوں جس میں جرائم کے لئے کوئی جگہ نہیں۔مجھے یہ کہنے دیجئے کہ مجھ جیسے پاپی وگناہ گار کوپولیس کی دردناک مار توسدھارنہ سکی مگر دعوت اسلامی کے دینی ماحول اور اسلامی بھائیوں کی شفقت نے میرے سوئے ہوئے ضمیر کو جگا  کر میرے سدھرنے کا سامان کردیا۔  ( [1] )

شہا !  ایسا جذبہ پاؤں کہ میں خوب سیکھ جاؤں   تیری سنتیں سکھانا مَدَنی مدینے والے

پیارے اسلامی بھائیو ! یہ ہے آپ کی دعوتِ اسلامی... ! ! بچوں سے لے کر بوڑھوں تک ، معاشرے کے ہر طبقے ، ہر فرد تک عِلْمِ دین پہنچانا ، سُنّتوں کو عام کرنا دعوتِ اسلام کا مشن  ( Mission ) ہے اور الحمد للہ !  دعوتِ اسلامی اس میں کامیاب بھی ہے اور مزید آگے کا سَفَر بھی جاری ہے۔

 آئیے !  مدنی مقصد مل کر دُہرا لیتے ہیں : مجھے اپنی اور ساری دُنیا کےلوگوں کی اِصْلاح کی کوشش کرنی ہے۔ اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم !


 

 



[1]...25 کرسچین قیدیوں اور پادری کا قبولِ اسلام ، صفحہ : 15 -16۔