Book Name:Qayamat Kay Din Kay Gawah

خُدائے قَہّار ہے غضب پر ،  کُھلے ہیں بدکاریوں کے دفتر

بچا لو آ کر شفیعِ مَحْشَر تمہارا بندہ عذاب میں ہے([1])

کوئی بُرائی چُھپ نہیں سکتی

حضرت لقمان حکیم رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ  جو اللہ پاک کے نیک بندے ہیں ،  اللہ پاک نے آپ کو حکمت و دانائی عطا فرمائی تھی ،  آپ نے اپنے بیٹے کو نصیحت فرمائی ،  جس کا ذِکْر قرآنِ کریم میں بھی ہے ،  آپ نے فرمایا :  

یٰبُنَیَّ اِنَّهَاۤ اِنْ تَكُ مِثْقَالَ حَبَّةٍ مِّنْ خَرْدَلٍ فَتَكُنْ فِیْ صَخْرَةٍ اَوْ فِی السَّمٰوٰتِ اَوْ فِی الْاَرْضِ یَاْتِ بِهَا اللّٰهُؕ-اِنَّ اللّٰهَ لَطِیْفٌ خَبِیْرٌ(۱۶)  (پارہ : 21 ، سورۂ لقمان : 16)

ترجَمہ کنزُ الایمان :  اے میرے بیٹے برائی اگر رائی کے دانہ برابر ہو پھر وہ پتھر کی چٹان میں یا آسمانوں میں یا زمین میں کہیں ہو اللہ اُسے لے آئے گا بےشک اللہ ہر باریکی کا جاننے والا خبردار ہے۔

معلوم ہوا؛ بُرائی چاہے کتنی ہی چھوٹی ہو اور کتنی ہی چُھپا کر کی جائے ،  روزِ قیامت اللہ پاک اُس بُرائی کو سامنے لے آئے گا ،  بےشک اللہ پاک ہر چھوٹی سے چھوٹی ،  باریک سے باریک بات کو جاننے والا ،  خبردار ہے۔

چھپ کے لوگوں سے کیے جس کے گناہ  وہ خبردار ہے کیا ہونا ہے

ارے او مجرم بے پَروا دیکھ               سر  پہ  تلوار  ہے  کیا  ہونا  ہے([2])


 

 



[1]...حدائقِ بخشش ،  صفحہ : 181۔

[2]...حدائقِ بخشش ،  صفحہ : 167۔