Book Name:Qayamat Kay Din Kay Gawah

گزرتے ہوئے موبائل پر گانے سنتے یا گنگناتے ہوئے چلتے ہیں۔ ایسوں کو غور کرنا چاہئے کہ وہ زمین کو کس بات پر اپنا گواہ بنا رہے ہیں۔ پیارے نبی ،  مکی مدنی ،  مُحَمَّدِ عربی صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا :  تَحَفَّظُوْا مِنَ الْاَرْضِ یعنی زمین سے بچ کر رہا کرو... ! فَاِنَّہَا اُمُّکُم بے شک یہ تمہاری اَصْل ہے وَاِنَّہٗ لَیْسَ مِنْ اَحَدٍعَامِلٍعَلَیْہَاخَیْراً وَّ شَرّاًاِلَّا ہِیَ مُخْبِرَةٌ جو بھی بندہ اس زمین پر ذَرَّہ برابر نیکی کرے گا یا بُرائی کرے گا ، ( روزِ قیامت) یہ زمین اُس کے بارے میں گواہی دے گی۔([1])   

گناہوں کی نحوست بڑھ رہی ہے دم بدم مولیٰ  میں توبہ پر نہیں رہ  پا رہا ثابت قدم مولیٰ

نہ کرنا حشر میں پُرسش مری ہو بے سبب بخشش  عطا کر باغِ فردوس از پئے شاہِ اُمم مولیٰ([2])

(2-3) : روزِ قیامت کے دو گواہ : دِن اور رات

پیارے اسلامی بھائیو !  یہ دِن اور رات بھی روزِ قیامت ہم پر گواہ ہوں گے ،  ہم نے دِن کی روشنی میں جو کام کئے ہوں گے یا رات کی تاریکی میں کئے ہوں گے یہ سب بتائیں گے ،  چنانچہ حدیثِ پاک میں ہے ،  رسولوں کے سالار ،  مکی مدنی تاجدار صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  نے فرمایا :  ہر دِن جب آتا ہے تو یہ اعلان کرتا ہے :  اے اِبْنِ آدم !  میں تیرے ہاں نئی مخلوق ہوں ،  آج تُو مجھ میں جو عمل کرے گا میں کل قیامت کے دِن اس کی گواہی دُوں گا ،  تُو مجھ میں نیکی کر تاکہ میں تیری نیکی کی گواہی دُوں ،  میرے چلے جانے کے بعد تُو کبھی مجھے نہ دیکھ سکے گا۔ رسول ذیشان ،  مکی مدنی سلطان صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم   نے مزید فرمایا :  رات جب آتی


 

 



[1]...معجمِ كبير ، جلد : 3 ، صفحہ : 200 ، حدیث : 4462۔

[2]...وسائل بخشش ،  صفحہ : 97 ملتقطاً۔