Book Name:Qayamat Kay Din Kay Gawah

آسانی اور اُمّتِ مصطفےٰ کی غمخواری کے لئے موبائل ایپلی کیشن Online rohani ilaj & istikhara متعارف کروائی ہے۔ اس ایپلی کیشن کی مدد سے آپ   * آن لائن استخارہ کروا سکتے ہیں  * بیماری ،  نظرِ بد ،  جادُو ،  آسیب وغیرہ مسائِل کے حل کے لئے فی سبیل اللہ تعویذات حاصِل کر سکتے ہیں  * اور آن لائن کاٹ  بھی کروا سکتے ہیں۔

مزید اس ایپلی کیشن میں  * بیماری  * غربت  * غم ،  پریشانی   * اور آفات و بلیات (Misfortunes)وغیرہ سے حفاظت کے مختلف اوراد و وظائِف بھی شامِل ہیں۔ اپنے اسمارٹ فون میں یہ اپیلی کیشن ڈاؤن لوڈ کر لیجئے !  خود بھی فائدہ اٹھائیے اور دوسروں کو ترغیب بھی دلائیے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب !                                                                      صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیارے اسلامی بھائیو !  بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے سُنّت کی فضیلت اور  چند آدابِ زندگی بیان کرنے کی سَعَادت حاصِل کرتا ہوں۔ تاجدارِ رسالت ،  شہنشاہِ نبوت  صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نےفرمایا : مَنْ اَحَبَّ سُنَّتِی فَقَدْ اَحَبَّنِی وَمَنْ اَحَبَّنِی كَانَ مَعِیَ فِی الْجَنَّةِ جس نے میری سُنّت سے محبت کی اس نے مجھ سے محبت کی اور جس نے مجھ سے محبت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا۔([1])

سینہ تیری سُنّت کا مدینہ بنے آقا !           جنت میں پڑوسی مجھے تم اپنا بنانا

قبرستان کی حاضری کی سنتیں اور آداب

2فرامینِ  آخری نبی ،  رسولِ ہاشمی صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم : (1) : قبروں کی زیارت کرو کیونکہ یہ دُنیا میں بے رغبتی کا سبب اور آخرت کی یاد دلاتی ہیں۔([2]) (2) :  جو اپنے والدین دونوں یا ایک کی


 

 



[1]...تاریخ دمشق ،  جلد : 9 ،  صفحہ : 343۔

[2]...ابن ماجہ ،  کتاب الجنائز ،  باب ماجاء فی زیارۃ القبور ،  صفحہ : 252 ،  حدیث : 1571۔