Book Name:Qayamat Kay Din Kay Gawah

میں لے جائے گا اور دوسرا فرشتہ اس پر گواہی دے گا۔([1])

چھپ کے لوگوں سے گناہوں کا رہا ہے سلسلہ تیرے آگے یاخدا ہر جُرم کا اظہار ہے([2])

(5) :  اَعْمَال نامہ

روزِ قیامت پانچواں گواہ ہمارے اَعْمَال نامے ہوں گے جنہیں کِراماً کاتبین مسلسل لکھ رہے ہیں ،  ان اَعْمَال ناموں میں ہمارا ہر چھوٹا بڑا عَمَل درج ہو گا ،  صحابئ رسول حضرت انس بن مالِک رَضِیَ اللہ عنہ سے روایت ہے ،  سرورِ عالَم ،  نورِ  مُجَسَّم صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  نے فرمایا :  تمام اَعْمَال نامے عرش کے نیچے ہیں ،  جب قیامت کا دِن ہو گا تو اللہ پاک ایک ہَوَا بھیجے گا جو اَعْمَال ناموں کو اُڑا کر کسی کے دائیں اور کسی کے بائیں ہاتھ میں پہنچا دے گی ،  اَعْمَال نامے پر پہلی تحریر یہ ہو گی :  ([3])

اِقْرَاْ كِتٰبَكَؕ-كَفٰى بِنَفْسِكَ الْیَوْمَ عَلَیْكَ حَسِیْبًاؕ(۱۴)  (پارہ : 15 ، سورۂ بنی اسرائیل : 14)

ترجَمہ کنزُ الایمان :  فرمایا جائے گا کہ اپنا نامۂ(اعمال)  پڑھ آج تُو خود ہی اپنا حساب کرنے کو بہت ہے۔

امام حسن بصری رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ  فرماتے ہیں :  اپنا اعمال نامہ ہر ایک پڑھے گا چاہے وہ دُنیا میں پڑھنا جانتا ہو یا نہ جانتا ہو۔([4])

پیارے اسلامی بھائیو !  روزِ قیامت یہ مرحلہ بھی نہایت دُشْوار گزار ہو گا ،  علّامہ اِبْنِ جوزی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ  لکھتے ہیں :  روزِ قیامت جب بندے کو اَعْمَال نامہ دیا جائے گا ،  وہ دیکھے گا کہ


 

 



[1]...حلیۃ الاولیا ،  جلد : 3 ،  صفحہ : 221 ،  رقم : 3775۔

[2]...وسائل بخشش ،  صفحہ : 478۔

[3]...الضعفاء للعقیلی ،  جلد : 4 ،  صفحہ : 1566 ،  حدیث : 2105۔

[4]...تفسیرِ کبیر ،  پارہ : 15 ،  سورۂ بنی اسرائیل ،  تحت الآیۃ : 14 ،  جلد : 7 ،  صفحہ : 309۔