Book Name:Qayamat Kay Din Kay Gawah

گے   * قِیامت کے دن  زمین گواہی دے گی *  بروزِ قِیامت  دن اور رات گواہی دیں گے * قِیامت کے دن اعمال لکھنے والے فِرشتے گواہی دیں گے * بندے کااعمال نامہ قِیامت کے دن گواہی دے گا * قِیامت کے دن ہمارے اعضاء بول کرگواہی دیں گے * قِیامت کے دن نجات پانے والا واقعی قابلِ رشک ہوگا۔

کاش !  ہمیں بھی ایسی توفیق مل جائے !  کہ ہم بھی اپنے اَعْمَال پر غور و فِکْر کرتے رہیں ،  قیامت کے حساب سے پہلے دُنیا ہی میں خُود اپنے اَعْمال کا حساب کرتے رہیں ،  ورنہ روزِ قیامت اگر حساب لے لیا گیا تو یقین مانیئے !  بہت دُشواری ہو جائے گی ،  آہ !  یہ زمین ،  یہ دِن اور رات ،  ہمارے اعمال لکھنے والے فرشتے ،  ہمارا اَعْمَال نامہ ،  یہاں تک کے ہمارے اَعْضَا بھی ہمارے خِلاف گواہ ہو جائیں گے ،  ایسے صُورت میں نجات کیسے ہو سکے گی... ؟  اس لئے لازِم ہے کہ ہم آج ہی بارگاہِ اِلٰہی میں پیشی سے ڈریں ،  اپنا جائِزہ لیتے رہیں ،  اللہ پاک سے بےحساب جنّت کا سوال کریں اور بِلاحساب جنّت دِلوانے والے اَعْمَال بھی کرتے رہیں۔ اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔

بِلا حساب ہو جنّت میں داخلہ یَارَبّ         پڑوس خلد میں سَروَر کا ہو عطا یَارَبّ([1])

ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام :  نیک اعمال

الحمد للہ !  دورِ حاضِر کی عظیم علمی و روحانی شخصیت شیخِ طریقت ،  امیرِ اہلسنت حضرت علّامہ مولانا ابوبلال  محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اس پُرفتن دور میں ہمیں نیک بننے اور اپنے اَعْمَال کا جائزہ لیتے رہنےکا بہت آسان طریقہ عطا فرمایا ہے اور


 

 



[1]...وسائل بخشش ،  صفحہ : 82۔