10 Muharram ul Haram Ki Barkat

Book Name:10 Muharram ul Haram Ki Barkat

اے عاشقانِ رسول!  * ساداتِ کرام کی تعظیم فرض ہے اور اُن کی توہین حرام ( [1] )  جبکہ سیِّد کی بطورِ سیِّد یعنی وہ سیِّد ہے اِس لئے توہین کرنا  کُفر ہے ( [2] )    *  ساداتِ کرام کی تعظیم و تکریم کی اَصل وجہ یہی ہے کہ یہ حضرات رسُول کائنات صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّم کے جسمِ اَطہر کا ٹکڑا ہیں ( [3] )   *  اللہ پاک کی رحمت بن کر دنیا میں تشریف لانے والے نبی صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّم کی تعظیم و توقیر میں سے یہ بھی ہےکہ وہ تمام چیزیں جو حضور صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّم سے نسبت رکھتی ہیں ان کی تعظیم کی جائے ( [4] )   *  تعظیم کے لئے نہ یقین دَرکار ہے اور نہ ہی کسی خاص سند کی حاجت لہٰذا جو لوگ سادات کہلاتے ہیں ان کی تعظیم کرنی چاہئے ( [5] )    * جو واقع میں سیِّد نہ ہو اور دِیدہ و دِانستہ ( جان بوجھ کر ) سَیِّد  بنتا ہو وہ ملعون ( لعنت کیا گیا ) ہے ،  نہ اس کافرض قبول ہو نہ نفل ( [6] )   * اگر کوئی بد مذہب سیِّد ہونے کا دعویٰ کرے اور اُس کی بد مذہبی حدِّ کفر تک پَہُنچ چکی ہو تو ہرگز اس کی تعظیم نہ کی جائےگی ( [7] )    * سادات کی تعظیم ہماری شفاعت فرمانے والے آقا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی تعظیم ہے ( [8] )   * استاد بھی سیِّد کو مارنے سے پرہیز کرے ( [9] )   * ساداتِ کرام کو ایسے کام پر ملازم رکھا جا سکتا ہے جس میں ذِلَّت نہ  پائی جاتی ہو البتہ ذِلَّت والے کاموں میں انہیں ملازم رکھنا جائز نہیں۔ ( [10] )  


 

 



[1]... کفریہ کلمات کے بارے میں سوال جواب  ، صفحہ : 277۔

[2]... کفریہ کلمات کے بارے میں سوال جواب ، صفحہ : 276۔

[3]... سادات کرام کی عظمت ، صفحہ : 7

[4]... اَلشِّفا ،  الباب الثالث فی تعظیم امرہ ، فصل ومن اِعظامہ...الخ ، صفحہ : 52 ، الجزء : 2۔

[5]... سادات کرام کی عظمت ، صفحہ : 14۔

[6]... سادات کرام کی عظمت ، صفحہ : 16۔

[7]... سادات کرام کی عظمت ،  صفحہ : 17۔

[8]... فتاویٰ رضویہ  ، جلد : 22 ، صفحہ : 423  ماخوذاً ، سادات کرام کی عظمت ،  صفحہ : 8۔

[9]... کفریہ کلمات کے بارے میں سوال جواب ، صفحہ : 284۔

[10]... سادات کرام کی عظمت ،  صفحہ : 12۔