Book Name:Naik Amaal Raahe Nijaat
بہترین مَدَنی نُسخہ ہیں اور بالخُصوص گُناہوں کے مَرْض کے لئے تِریاق (دَوا)ثابت ہوتے ہیں۔ امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ فرماتے ہیں : مجھے نیک اعمال سے پیا ر ہے۔ اورفرماتے ہیں : اگر آپ نے اللہ پاک کی رِضا کی خاطِر بَصَمیْمِ قَلْب (سچّے دل سے)اِن کو قَبول کر کے اِن پر عمل شُروع کر دِیا تو آپ جیتے جی بہت جلد اِنْ شَآءَ اللہ اِس کی برکتیں دیکھ لیں گے۔ آپ کو اِنْ شَآءَ اللہسکونِ قَلْب نصیب ہوگا ، باطِن کی صَفائی ہو گی نیز خوفِ خدا و عشقِ مُصْطَفٰے کے چشمے آپ کے قَلْب سے پُھوٹیں گے ۔ اِنْ شَآءَ اللہ آپ کے عَلاقے میں دعوتِ اسلامی کا دینی کام حیرت انگیز حَدْ تک بڑھ جائے گا۔ چونکہ نیک اعمال پر عملاللہ پاک کی رِضا کے حُصُول کا ذریعہ ہے ، لہٰذا شیطان آپ کو بہت سُستی دِلائے گا ، طرح طرح کے حیلے بہانے سُجھائے گا ، آپ کا دِل نہیں لگ پائے گامگر آپ ہمّت مَت ہاریے گا ، اِنْ شَآءَ اللہ دِل بھی لگ ہی جائے گا۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے پیارے اسلامی بھائیو!آیئے چندمزید نیک اعمال کے مُـخْتَصَراً فضائل سُنتے ہیں تاکہ ہمارے دل میں نَفْس و اَعْمال کا جائزہ لینے کی مزید رَغْبَت پیدا ہو سکے چُنانچہ * ان نیک اعمال میں سےایک نیک عمل تمام گُناہوں سےتوبہ کرنے والا بھی ہے ۔ توبہ کرنے والوں کے بارے میں رسولُ اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا : سارے انسان خطاکار ہیں اور خطاکاروں میں سے بہتر وہ ہیں ، جو توبہ کرلیتے ہیں۔ ([1]) * اسی طرح تَـهَجُّد اداکرنے والے نیک عمل کی اَہَمِّیَّت کا اندازہ اس بات سے لگائیے کہ رسُولِ اکرم ، نُورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا : فرض نماز کے بعد سب سے افضل نماز رات میں پڑھی جانےوالی نماز ہے۔ ([2]) * ایک نیک عمل مغرب کے بعد ادا کئے جانے