Book Name:ALLAH Pak Kay Piyaray Naam

اللہ پاک کی اُن پر رحمت ہو اور اُن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ۔

 12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام : مدنی قافلہ

پیارے اسلامی بھائیو ! عِلْمِ دین سیکھنے ، عَمَل کا جذبہ پانے اور اولیائے کرام کے فیضان سے مالا مال ہونے کے لئے عاشقان رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہو جائیے اور ذیلی حلقے کے  12 دینی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حِصَّہ لیجئے! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! دُنیا اور آخرت کی بےشُمار بھلائیاں نصیب ہوں گی۔ ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں میں ایک دِینی کام ہے : مدنی قافلہ۔

الحمد للہ! دعوتِ اسلامی کے تحت تبلیغِ دِین کے لئے ، دُنیا بھر میں سُنتوں کا پیغام عام کرنے کے لئے لاکھوں لاکھ اسلامی بھائی مدنی قافلوں میں سَفَر کرتے رہتے ہیں۔ آپ بھی ہمّت کیجئے! مدنی قافلوں کے مُسَافِر بنیئے  اور ڈھیروں نیکیاں کمائیے! اب تو موقع بھی ہے ،  25 دسمبر کو بھی سرکاری سطح پر چھٹی ہوتی ہے ، اس کے ساتھ ہی اِتوار کی بھی چھٹی ہے ، موقع غنیمت ہے ، 26 ، 25 ، 24دسمبر جمعہ ، ہفتہ ، اتوار 3 دِن کے کے مدنی قافلے کے مُسَافِر بن جائیے! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! ڈھیروں برکتیں نصیب ہوں گی۔  آئیے! مدنی قافلے کی ایک مدنی بہار سنتے ہیں :

شرابی ، مؤَذِّن بن گیا

ایک اسلامی بھائی کے بیان کا خلاصہ ہے : دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستگی سے پہلے میں گناہوں میں  مبتلا تھا ، شراب پیتا ، گالیاں بکتااور والدین و اَہْلِ محلہ کو خوب تنگ کرتا ، آخر میری قسمت کا ستارہ یُوں چمکا کہ میری ملاقات دعوتِ اسلامی کے ایک ذِمَّہ دار