Book Name:ALLAH Pak Kay Piyaray Naam

اللہ پاک کی نشانیوں میں غور نہیں کرتے ، کافِروں کے پاس آنکھیں تو ہیں مگر بےکار ہیں کیونکہ وہ آنکھوں سے اللہ پاک کی قُدْرت نہیں دیکھتے ، کافِروں کے پاس کان تو ہیں مگر بےکار ہیں کیونکہ وہ کانوں کے ذریعے حق کی ، قرآن کی ، محبوب ِ رحمٰن (صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ) کی باتیں نہیں سنتے ، اب اس آیتِ کریمہ میں اللہ پاک نے ہمیں حکم دیا کہ اے مسلمانو! تم اپنے دِل کو ، اپنی آنکھوں کو ، اپنے کانوں کو ، اپنے اَعضاء کو کار آمد بناؤ! اور یہ اس طرح ہو گا کہ دِل میں اللہ پاک کی یاد بساؤ! اس کے پیارے پیارے ، اچھے اچھے ، عِزَّت والے ، عظمت والے ناموں کو سمجھو! کانوں سے ان ناموں کو سُنو ، ان ناموں سے اللہ پاک کو پُکارو! ان ناموں سے اللہ پاک کا ذِکْر کرو! اس کی برکت سے تمہارے اَعْضَاء بےکار نہیں رہیں گے بلکہ کارآمد ہو جائیں گے۔ ([1])

کاش لب پر مرے رہے جاری           ذِکْر آٹھوں پہر ترا یَارَبّ!

چشمِ تَر اَور قلبِ مضطر دے                اپنی الفت کی مَے پِلا یَارَبّ!

نفس و شیطان ہو گئے غالِب               ان  کے  چنگل  سے  تُو  چھڑا  یَارَبّ! ([2])

اللہ پاک  کو اَسْمَاءِ حُسنیٰ سے پُکارئیے!

 پیارے اسلامی بھائیو!  اللہ پاک کو اُس کے پیارے پیارے ، اچھے اچھے اَسْمَاءِ حُسنیٰ سے پُکارئیے! * جب بھی دُعا مانگیں تو اَسْمَاءِ حسنیٰ کے ذریعے اللہ پاک کو پُکاریں * یا اللہ! کہیں * یارَبّ! کہیں * یا رحمٰن! کہیں * یارحیم! یَاکریْم! یَاغَفّار! یاسَتّار! کہیں * اسی طرح اللہ پاک کا ذِکْر کریں تَو بھی انہی اَسْماءِ حسنیٰ کے ذریعے اللہ پاک کا ذِکْر کریں * گفتگو کے


 

 



[1]...وسائِلِ بخشش ، صفحہ : 79۔

[2]...فتاوی رضویہ ، جلد : 5 ، صفحہ : 493۔