Book Name:ALLAH Pak Kay Piyaray Naam

اللہ پاک کو بھی ضرورت پڑتی ہے * چھوٹا بچہ انتقال کر جائے تو  بعض تعزیت کرنے والے بول دیتے ہیں : آپ کا پھول جیسا بچہ اللہ پاک کو چاہئے ہو گا۔ ([1]) اسی طرح کے اَور بھی کفریہ جملے بَکے جاتے ہیں۔ یاد رکھئے! اللہ پاک کو محتاج بتانا کفر ہے۔ اللہ پاک قرآنِ کریم میں ارشاد فرماتا ہے :

یٰۤاَیُّهَا النَّاسُ اَنْتُمُ الْفُقَرَآءُ اِلَى اللّٰهِۚ-وَ اللّٰهُ هُوَ الْغَنِیُّ الْحَمِیْدُ(۱۵) (پارہ : 22 ،  سورۂ فاطِر : 15)

ترجمہ کنز الایمان : اے لوگو! تم سب اللہ کے محتاج  اور اللہ ہی بےنیاز ہے ، سب خوبیوں سراہا

اللہ بےنیاز ہے...!

 اے عاشقانِ رسول ! اللہ پاک کے اس پاکیزہ نام  اَلْغَنِیُّ میں غور کیجئے ، اس کا معنی و مفہوم دِل میں بٹھائیے! اللہ پاک بےنیاز ہے۔ *  اب خُودپسندی کا شِکار ہونے والے غور کریں * جو اپنے عِلْم پر ناز کرتے ہیں * جو اپنی عقل و دانائی پر ناز کرتے ہیں * جو اپنی نیکیوں پر پھولنے والے ، اللہ پاک کی بےنیازی کو بھولنے والے غور کریں * جو مال و دولت پر ناز کرتے ہیں ، وہ بھی غور کریں *  جو دوسروں کو نیچا دکھاتے ہیں * بھائی بہنوں سے ، عزیز رشتے داروں سے تعلق توڑتے ہیں * غرور و تکبر کا شِکار ہوتے ہیں ، وہ غور کریں * جو دوسروں پر ظُلْم ڈھاتے ہیں * جو رِشْوتیں کھاتے ہیں * جو اعلانیہ گناہ کرتے ہیں * جو چھپ کر اللہ پاک کی نافرمانی کرتے ہیں ، سب غور کریں ، اللہ پاک بےنیاز ہے ، وہ چاہے تو غریبوں کو امیر کر دے ، امیروں کو غریب بنا دے ، مَغْرُوروں کا غرور خاک میں ملا دے ، رحم فرمائے تو لاکھوں گنہگاروں کوبلا حساب جنّت عطا فرما دے اور عدل فرمائے تو بڑے بڑے نیکوکار


 

 



[1]...کفریہ کلمات کے بارے میں سُوال جواب ، صفحہ : 489-490۔