Book Name:ALLAH Pak Kay Piyaray Naam

کیوں کر نہ میرے کام بنیں غیب سے حَسَنؔ      بندہ بھی ہوں تو کیسے بڑے کارساز کا([1])

کارساز : یعنی حاجت پُوری کرنے ، کام سَنْوارنے والا۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

اَسْمَاءُ الحسنیٰ کی برکات

پیارے اسلامی بھائیو!  جس طرح اَسْماءِ حُسنیٰ کی برکت سے دُعائیں پُوری ہوتی ہیں ، ایسے ہی  اَسْماءِ حُسنیٰ کی اور بھی بہت سِی برکات ہیں ، مختلف مسائِل اور مشکلات وغیرہ کے حل کے لئے اَسْمَاءِ حُسنیٰ کا وِرْد بھی کیا جاتا ہے ، شیخِ طریقت امیر اہلسنت حضرت علَّامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطار قادری رضوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کی بہت پیاری کتاب ہے : مدنی پنج سُورہ۔ اس کے صفحہ : 246 تا 259 پر 99 اَسْماءُالحسنیٰ کے آسان اور مختصر مختصر اَوْراد و  وَظائِف دَرْج ہیں مثلاً*  جو ہر نماز کے بعد 100 مرتبہ یَا اللہُ پڑھے ، اس کا باطِن کشادہ ہو گا * جو ہر نماز کے بعد 7 بار ھُوَ اللہُ الرَّحِیْم پڑھ لیا کرے ، وہ شیطان سے بچا رہے گا اور اس کا ایمان پر خاتمہ ہو گا * جو غریب روزانہ 90 بار یَا مَلِکُ پڑھے ، اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! غُربت سے نجات پائے گا ، *  یَاسَلَامُ  111 بار پڑھ کر بیمار پر دم کرنے سے اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! شفا حاصِل ہو گی * یَا مُہَیْمِنُ  29 بار روزانہ پڑھنے والا اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! ہر آفت و بلا سے محفوظ رہے گا۔ * یَاوَہَّابُ  7 بار جو روزانہ پڑھے ، اس کی ہر دُعا قبول ہو کرے گی۔ اسی طرح کے مختصر مختصر 99 رُوحانی عِلاج مدنی پنج سُورہ میں لکھے ہیں۔  مکتبۃ المدینہ سے مدنی پنج سُورہ طلب کیجئے ، گھر رکھئے ، اس کو پڑھئے اور برکتیں حاصِل کیجئے! اللہ


 

 



[1]...ذَوْقِ نعت ، صفحہ : 18۔