Book Name:ALLAH Pak Kay Piyaray Naam

سزا اَور عذاب کے مستحق ہیں۔  آئیے! ان تین باتوں کی مختصر وضاحت سنتے ہیں!

1-اللہ پاک کے پاکیزہ نام “ اَسْمَاءِ حُسنیٰ “ ہیں

اللہ پاک نے فرمایا :

وَ لِلّٰهِ الْاَسْمَآءُ الْحُسْنٰى  (پارہ : 9 ، سورۃالاعراف : 180)       

ترجمہ کنز العرفان : اور بہت اچھے نام اللہ ہی کے ہیں۔

امام فخر الدِّین رازی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں : آیت کے اس حِصّے کا معنی یہ ہے کہ اَسْمَاءِ حُسنیٰ (یعنی اچھے نام) صِرْف و صِرْف اللہ پاک کے ہیں ، اللہ پاک کے عِلاوہ اَور جس کسی کا نام اچھا ہے ، وہ اللہ پاک کی عطا سے ، اس کے اِحْسَان ہی سے اچھا ہے۔ پھر اسی سے یہ بھی ثابت ہو گیا کہ اللہ پاک کے جتنے نام ہیں وہ سب کے سب اچھے ہی اچھے ہیں ، کوئی بھی بُرا نام ، کوئی بھی بُرے معنیٰ والا نام اللہ پاک کا نہ ہے ، نہ ہو سکتا ہے۔ ([1])  

اپنے نام اچھے رکھو...!!

پیارے اسلامی بھائیو!  اس آیتِ کریمہ میں اللہ پاک نے اپنے پاکیزہ ناموں کو اَسْمَاءِ حُسنیٰ (یعنی حُسن والے ، اچھے نام) فرمایا ، اس میں ہمارے سیکھنے کا ایک مدنی پھول یہ ہے کہ ہم بھی اپنے ، اپنے بچوں کے اچھے اچھے ، حُسْن والے ، خوبصُورت نام رکھا کریں۔ عَلَّامہ ابن عربی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں : جب تم نے یہ جان لیا کہ اللہ پاک کے پاکیزہ نام حُسْن والے ہیں تَو اب تُم بھی اپنے نام اچھے اچھے ، حُسْن والے رکھا کرو...! ([2])

اور یہ کیسے ہو گا؟ ہم اپنے ، اپنے بچوں کے نام اچھے اچھے کیسے رکھیں گے؟ علَّامہ ابنِ


 

 



[1]...تفسیر کبیر ، پارہ : 9 ، سورۂ اعراف ، زیرِ آیت : 180 ، جلد : 5 ، صفحہ : 414ملتقطاً۔

[2]...الاسنی فی شرح اسماءالحسنیٰ و صفاتہ ، صفحہ : 49۔