Book Name:ALLAH Pak Kay Piyaray Naam

سے ایک برکت یہ بھی ہے کہ اَسْمَاءِ حُسنیٰ اللہ پاک کی معرفت (یعنی پہچان) حاصِل کرنےکا ذریعہ ہیں۔  حُجَّۃُ الْاِسْلام امام محمد بن محمد غزالی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں : اس دُنیا میں مخلوق کے لئے اللہ پاک کی مَعْرِفت حاصِل کرنے کا ایک ہی راستہ ہے اور وہ یہ ہے کہ بندہ اللہ پاک کے اَسْمَاءِ حُسنیٰ اور صِفَات کی مَعْرفت حاصِل کرے۔ ([1]) بلکہ عُلَما فرماتے ہیں : اللہ پاک جس بندے کو اپنی وِلایت کے لئے منتخب فرماتا اور اسے عِلْمِ لَدُنِّی سے نوازنے کا ارادہ فرماتا ہے ، اسے سب سے پہلے 99 اَسْمَاءِ حُسنیٰ کا عِلْم دیا جاتا ہے۔ ([2]) امام ابو قاسِم قُشَیْری رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں : جو بندہ اللہ پاک کے اَسْمَاءِ حُسنیٰ کی معرفت حاصِل کر لے ، اللہ پاک دُنیا و آخرت میں اُس کا نام چمکا دیتا ہے۔ ([3])   

کاش! ہمیں بھی اللہ پاک کے پاکیزہ اَسْمَاءِ حُسنیٰ کی معرفت نصیب ہو جائے!آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ۔   

تُو اپنی وِلایت کی خیرات دیدے           مِرے غوث کا واسطہ یااِلٰہی!

بنا دے مجھے نیک نیکوں کا صدقہ          گناہوں سے ہر دَم بچا یااِلٰہی!

عبادت میں گزرے مری زندگانی         کرم  ہو  کرم  یاخُدا  یااِلٰہی!([4])

2 اَسْمَاءِ حُسنیٰ کی وضاحت

پیارے اسلامی بھائیو!    آئیے! اللہ پاک کے اَسْمَاءِ حُسنیٰ میں سے دو پاکیزہ ناموں کی


 

 



[1]...المقصدُ الْاَسْنیٰ ، صفحہ : 53۔

[2]...اَلْاَسْنیٰ  فِی شرح اَسْماءِ الحسنیٰ ، صفحہ : 80 ۔

[3]...شرح اَسْمَاءِ  اللہ الحسنیٰ ، صفحہ : 22۔

[4]...وسائِل بخشش ، صفحہ : 105۔