Book Name:ALLAH Pak Kay Piyaray Naam

کے درمیان 100رحمتیں نازل فرماتا ہے جن میں سے99رحمتیں پُرتپاک طریقے سے ملنے والے اور اچھے طریقے سے اپنے بھائی سے خیریت دریافت کرنے والے کے لئے ہوتی ہیں۔

پیارے اسلامی بھائیو!  ہاتھ ملانے کو عربی میں مُصَافَحہ اور انگلش میں Handshake  کہتے ہیں * دو مسلمانوں کا بوقتِ مُلاقات دونوں ہاتھوں سے مصافحہ کرنا یعنی دونوں ہاتھ مِلانا سُنَّت ہے*  ہاتھ مِلانے سے پہلے سلام کیجئے* رخصت ہوتے وقت بھی سلام کیجئے اور (ساتھ میں) ہاتھ بھی مِلا سکتے ہیں* ہاتھ ملانے کے دوران درود پاک پڑھئے ہاتھ جدا ہونے سے پہلے اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! اگلے پچھلے گناہ بخش دئیے جائیں گے* ہاتھ مِلاتے وقت درود شریف پڑھ کر یہ دعا بھی پڑھ لیجئے : یَغْفِرُاللہُ لَنَا وَلَکُمْ (یعنی اللہ پاک ہماری اور تمہاری مغفرت فرمائے) * دو مسلمان ہاتھ ملانے کے دوران جو دعا مانگیں گے اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! قبول ہوگی اور ہاتھ جدا ہونے سے پہلے پہلے دونوں کی مغفرت ہو جائے گی اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! * آپس میں ہاتھ ملانے سے دشمنی دور ہوتی ہے* مسلمان کو سلام کرنے ، ہاتھ ملانے بلکہ محبت کےساتھ اس کا دیدار کرنے سے بھی ثواب ملتا ہے۔ حدیث پاک میں ہے : جو کوئی اپنے مسلمان بھائی کی طرف محبت بھری نظر سے دیکھے اور اس کے دل میں دُشمنی نہ ہو تو نگاہ لوٹنے سے پہلے دونوں کے پچھلے گناہ بخش دئیے جائیں گے* جتنی بار ملاقات ہو ہاتھ ملا سکتے ہیں* آج کل بعض لوگ دونوں طرف سے ایک ہاتھ مِلاتے بلکہ صرف انگلیاں ہی آپس میں ٹکرا دیتے ہیں یہ سب خلافِ سنت ہے* ہاتھ ملانے کے بعد خود اپنا ہی ہاتھ چوم لینا مکروہ ہے۔ ہاں اگر کسی بزرگ سے ہاتھ ملانے کے بعد حصولِ برکت  کے لئے اپنا ہاتھ چوم لیا تو کراہت نہیں * مصافحہ کرتے (یعنی ہاتھ ملاتے)وقت سُنّت یہ ہے کہ ہاتھ میں رُومال وغیرہ حائل نہ ہو ، دونوں ہتھیلیاں