Book Name:Husn-e-Zan Ki Barkaten
دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی اِدارے مکتبۃ المدینہ کی کتاب عُیونُ الحکایات حصہ اول کے صفحہ نمبر166پرحکایت نمبر74ہے :
حضرت خلد بن ایوب رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ فرماتے ہیں : “ بنی اسرائیل کے ایک عابدنے پہاڑ کی چوٹی پر ساٹھ(60) سال تک اللہ پاک کی عبادت کی۔ ایک رات اس نے خواب دیکھاکہ کوئی کہنے والا کہہ رہا ہے : فلاں موچی تجھ سے زیادہ عبادت گزار ہے اور اس کا مرتبہ تجھ سے زیادہ ہے۔
جب وہ عابد نیند سے بیدار ہو ا تو خواب کے بارے میں سوچا ، پھرخود ہی کہنے لگا : یہ تو محض خواب ہے ، اس کا کیا اعتبار۔ لہٰذا اس نے خواب کی طرف توجہ نہ دی ، کچھ عر صے بعد اسے پھر اسی طرح خواب میں کہا گیا : “ فلاں موچی تجھ سے افضل ہے “ مگراب کی بار بھی اس نے خواب کی طر ف کوئی تو جہ نہ دی ، تیسری مرتبہ پھر اسے خواب میں اسی طرح کہا گیا۔ باربار خواب میں جب اسے موچی کی فضیلت کے بارے میں بتایا گیا تو وہ پہاڑ سے اُتر ا اور اس موچی کے پاس پہنچا۔ موچی نے جب اسے دیکھا تو اپنا کام چھوڑ کر تعظیماً کھڑا ہوگیا اور بڑی عقیدت سے اس عابد کی دَست بوسی کرنے لگا ، پھرعرض گزار ہوا : “ حضور! آپ کو کس چیز نے عبادت خانے سے نکلنے پرمجبور کیا ہے؟ “
وہ عابد کہنے لگا : “ میں تیری وجہ سے یہاں آیا ہوں ، مجھے بتایاگیا ہے کہ اللہ پاک کی بارگاہ میں تیرا رُتبہ مجھ سے زیادہ ہے؟ “ اس وجہ سے میں تیری زیارت کرنے آیا ہوں ، مجھے بتا وہ کون ساعمل ہے ، جس کی وجہ سے تجھے اللہ پاک کی بارگاہ میں اعلیٰ مقام حاصل ہے؟ وہ موچی خاموش رہا ، گویا وہ اپنے عمل کے بارے میں بتانے سے ہچکچاہٹ محسوس کر رہا تھا۔ پھر کہنے لگا : “ میرا اورتو کوئی خاص عمل نہیں ، ہاں!اتنا ضرور ہے کہ میں سارا دن رزقِ حلال کمانے میں مشغول رہتا ہوں اور حرام مال سے بچتا ہوں ، پھر اللہ پاک مجھے سارے دن میں جتنا رِزق عطا فرماتا ہے ، میں اس میں سے آدھا اس کی راہ میں صدقہ کردیتا