Husn-e-Zan Ki Barkaten

Book Name:Husn-e-Zan Ki Barkaten

{3} خُود نیک بنئے تا کہ دوسرے بھی نیک نظر آئیں

   اپنی اِصلاح کی کوشِش جاری رکھئے ، کیونکہ جو خُود نیک ہو وہ دوسروں کے بارے میں بھی نیک گُمان (یعنی اچھے خیالات )رکھتا ہے ، جبکہ بُرے شخص کو دوسرے  میں بھی بُرائی ہی نظر آتی ہے ۔ عَرَبی مَقُولہ ہے : اِذَا سَاءَ فِعْلُ الْمَرْءِ سَاءَ تْ ظُنُوْنُہٗ یعنی جب کسی کے کام بُرے ہوجائیں تو اُس کے گُمان (یعنی خیالات ) بھی بُرے ہوجاتے ہیں۔ (فیض القدیر ، ۳ / ۱۵۷)

{4}دُعائے خیر کیجئے

جب بھی کسی مسلمان کے لئے دِل میں بدگُمانی پیدا ہوتو ، اُس کے لئے دُعائے خَیْر کیجئے اور اُس کی عزّت واِکرام میں اِضافہ کردیجئے۔ حضرت امام محمد غزالی  رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ ارشاد فرماتے ہیں : ’’جب تمہارے دِل میں کسی مسلمان کے بارے میں بدگُمانی آئے توتمہیں چاہیے کہ اس کی رِعایت (یعنی عزّت و آؤ بھگت وغیرہ )میں اِضافہ کردو اور اس کے لئے دُعائے خَیْر کرو ، کیونکہ یہ چیز شیطان کو غُصّہ دِلاتی ہے اور اُسے(یعنی شیطان کو) تم سے دُور بھگاتی ہے ، یُوں شیطان دوبارہ تمہارے دِل میں بُراگُمان ڈالتے ہوئے ڈرے گا کہ کہیں تم پھر اپنے بھائی کی رِعایت اور اُس کے لئے دُعائے خَیْر میں مشغول نہ ہوجاؤ۔ ‘‘ (اِحیاءُ الْعُلوم ، ۳ / ۱۸۷)

{5} اچھی صحبت اختیار کیجئے

بُری صُحبت سے بچتے ہوئے نیک صحبت اِختِیار کیجئے ، جہاں اس کی دیگر  بَرَکتیں حاصل ہوں گی وَہیں حُسنِ ظَن کی عادت  بھی بنے گی۔