Book Name:Husn-e-Zan Ki Barkaten
ولی ، امیرِ اہلِ سُنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی جانب سے ایمان پر اِستقامت ، سکرات میں نبیِّ رحمت صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکی زِیارت ، قبر وحشر میں راحت ، بے حساب مغفرت اور جنّت الفردوس میں مَدَنی حبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکا پڑوس ملنے کی دُعا ہے* یہ کتاب مکتبۃ المدینہ سے ہدیۃً حاصل کی جا سکتی ہے* دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ www.dawateislami.netسے مفت میں پڑھی جا سکتی ہے ، ڈاؤن لوڈ اور پرنٹ آؤٹ بھی کی جا سکتی ہے* اگر مخیّر اسلامی بھائی اپنے مرحومین کے اِیصال ِ ثواب کے لیے اسے خرید کر مساجد و مدارس ، دفاتر و کارخانے ، اسکول و کالج کے لیے وقف کریں یا درس دینے والوں کو تحفۃً دے دیں تو اِنْ شَآءَ اللہ ثواب کا انبار لگ جائے گا۔
صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے پیارے اسلامی بھائیو! فیضانِ سُنّت سے بیان کی گئی حکایت سے معلوم ہوا! مُسَلمان پرحُسنِ ظن کی بہت بَرکتیں ہیں ، حُسنِ ظن کا مطلب ہے : اچھا گُمان رکھنا ، اچھا خیال جمانا مثلاً فُلاں شخص بہت نیک ہے ، میرے مرشد ، اللہ پاک کے ولی ہیں ، میرا نگران بہت نیکیاں کرنے والا ہے وغیرہ۔
پیارے پیارے اسلامی بھائیو!مسافرخانے کے مالک نے ڈاکوؤں کی جماعت سے حُسنِ ظن رکھا ، اُن کی خوب خدمت کی اور اُن کا جوٹھا کھانا بطورِ تَبَرُّک اپنے معذور بچے کو کھلایا اوران کا جوٹھا پانی اپنے معذور بچے کے بدن پر مَلاتو اللہ پاک نے حُسنِ ظن کی برکت سے اُس معذور بچّے کو شفا