Book Name:Husn-e-Zan Ki Barkaten
جاتا ہے۔ شعبہ کفن دفن کے تحت تیجے ، چہلم اور برسی کے موقع پر ایصالِ ثواب کے اجتماع بھی کئے جاتے ہیں اور ان میں رسائل بھی تقسیم کئے جاتے ہیں ۔
اَلْحَمْدُ لِلّٰہ شعبہ کفن دفن اور آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی مشترکہ کوشش سے عاشقانِ رسول کی آسانی کے لئے موبائل ایپلی کیشن بنام “ Muslim's Funeral “ (کفن دفن)بھی بنائی گئی ہے ، جس میں روح نکلنےکے وقت کے اہم کام ، غُسلِ میّت کا مکمل طریقَۂ کار ، کفن تیار کرنے کا طریقہ ، نمازِ جنازہ کا طریقہ ، قَبْر بنانے اور دفن کرنے کے تمام معاملات بذریعہD3 Videoسکھانے کی کوشش کی گئی ہے۔ علمِ دِین سیکھنے کا جذبہ رکھنے والے اسلامی بھائی اس ایپلی کیشن کوپلے اسٹور(Play Store) سے “ Muslim's Funeral “ کے نام سے سرچ(Search) کر کے انسٹال(Install) کر سکتے ہیں۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمّد
پیارے پیارے اسلامی بھائیو! یاد رہے!ہر وہ خیال جوکسی ظاہِری نشانی سے حاصل ہوتاہے ، گُمان کہلاتا ہے ، اسے ظَن بھی کہتے ہیں۔ مثلاً دُور سے دُھواں اُٹھتا دیکھ کر آگ کی مَوْجودگی کا خیال آنا ، یہ ایک گُمان ہے۔
(مفردات اِمام راغب ، ص۵۳۹ ، ماخوذاً)
گُمان(ظن) کی دو (2)قسمیں ہیں : ایک حُسنِ ظن اور دُوسرا سُوئے ظن(بدگمانی)۔
حُسنِ ظن کا مطلب ہے : اِعْتِقَادُالْخَیْرِ وَالصَّلاحِ فِیْ حَقِّ الْمُسْلِمِیْنَیعنی مُسَلمانوں کے حق میں