Book Name:Husn-e-Zan Ki Barkaten
پاکنے اُس زمانے کے نبی عَلَیْہِ السَّلَام پر وحی بھیجی : “ ان دونوں سے فرمائیے کہ وہ اپنے عمل نئے سرے سے شروع کریں ، میں نے اس گنہگار کو (اس کے حُسنِ ظن کے سبب) بخش دیا اور عبادت گزار کے عمل (اس کے تکبر کے باعث)ضائع کردیے۔ “ ( احیاءعلوم الدین ، ۳ / ۴۲۹)
صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے پیارے اسلامی بھائیو! آپ نے دیکھا کہ عبادت گزار نے گنہگار کو کمتر اور حقیر جانا تو اِس تکبر کی وجہ سے اُس کی عبادت ضائع کر دی گئی ، فسادی و گنہگار شخص نے عبادت گزار کو اچھا جانا اور اس سے حُسنِ ظن رکھا تو اُس کے حُسنِ ظن کی برکت سے اللہ پاکنے اُس کی بخشش فرما دی۔ لہٰذا ہمیں چاہیے کہ ہم کسی مسلمان کو کمتر جانتے ہوئے ہرگز تَکَبُّر میں مبتلا نہ ہوں بلکہ حتَّی الْاِمکان حُسنِ ظن سے کام لینے کی کوشش کریں۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی مسلمانوں کو تکبر سے دلدل سے نکلنے کے طریقے بتاتی سکھاتی اور مسلمانوں پر حُسنِ ظن قائم کرنے کی ترغیب دلاتی ہے ، لہٰذا تکبر سے نجات پانے اور حُسنِ ظن کی نعمت پانے کے لئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہوجائیے اور خدمتِ دین میں دعوتِ اسلامی کا ساتھ دیجیے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ دعوتِ اسلامی اس وقت 80 شعبوں میں دِین کا پیغام عام کر رہی ہے ، انہی میں سے ايك “ شعبہ کفن دفن “ بھی ہے ، اس شعبےکے کاموں میں ، شریعت اور مَدَنی مرکزکے دیے گئے طریقِ کارکے مطابق مسلمان میّتوں کے غسل و کفن اور لواحقین کی غمگساری کے تمام معاملات سر انجام دے کر ثواب کمانا ہے۔ اَلۡحَمۡدُلِلّٰہ شعبہ کفن دفن کے تحت وقتاً فوقتاً ، ملک و بیرونِ ملک ذِمہ داران و عاشقانِ رسول کے سُنّتوں اجتماعات کا بھی انعقاد کیا