Book Name:Iman Ki Salamti
ان اولیا کے جسموں کو مٹی کا نہ کھانا یہ بھی کرامتِ اولیا ہے۔ (نور العرفان ، ص۴۶۹)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے پیارے اسلامی بھائیو!اللہ پاک کا کروڑہا کروڑ احسان کہ اُس نے ہمیں اپنے پیارے محبوب صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی اُمّت میں پیدا کیا اور اسلام کی دولت سے سرفراز فرمایا ، اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ ہماری بہت بڑی سعادت مندی ہے کہ اَلْحَمْدُلِلّٰہ ہم مسلمان ہیں ، مگر ساتھ ہی ساتھ یہ بھی انتہائی قابلِ فکر بات ہے کہ ہم میں سے کسی کے پاس اس بات کی کوئی ضمانت (Surety)نہیں کہ وہ مرتے دم تک مسلمان ہی رہے گا ، جس طرح بے شمار کفار خوش قسمتی سے مسلمان ہو جاتے ہیں ، اسی طرح کئی بدنصیب مسلمانوں کا مَعَاذَاللہ اسلام سے پھر جانا بھی ثابت ہے ، چنانچہ
ایک طویل حدیثِ پاک میں ہمارے پیارے آقا ، مکی مدنی مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے یہ بھی ارشادفرمایا : اولادِ آدم مختلف طبقات پر پیدا کی گئی ان میں سے (1) بعض مومن پیدا ہوئے حالتِ ایمان پر زندہ رہے اور مومن ہی مریں گے ، (2)بعض غیر مسلم پیدا ہوئے حالتِ کفر پر زندہ رہے اورغیر مسلم ہی مریں گے ، (3)بعض مومِن پیدا ہوئے مومِنانہ زندگی گزاری اور حالتِ کفر پر رُخصت ہوئے اور (4)