Book Name:Iman Ki Salamti
(اللہ والوں کی باتیں ۵ / ۱۱۳)
ایک روایت میں ہے : حضور نبیِّ اکرم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا : اللہ پاک فرشتوں سےفرماتاہے : میرے بندے کے اعمال نامہ میں دیکھو کہ جس نے مجھ سے جنت مانگی میں نے اُسےجنت عطا کی اور جس نےجہنم سے میری پناہ مانگی میں نے اسے جہنم سے پناہ دی ۔ (حلیۃ الاولیاء ۶ / ۱۷۵)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد
عزیزوں کے روپ میں ایمان پر ڈاکہ
پیارے پیارے اسلامی بھائیو!دنیا میں آنے کوتو ہم آ گئے مگراب دنیا سے ایمان کو سلامت لے جانے کیلئے سخت دشوار گزار گھاٹیوں سے گزرنا ہوگا اور پھر بھی کچھ نہیں معلوم کہ خاتِمہ کیسا ہو گا!یاد رکھئے!موت کے وَقت ایمان چھیننے کیلئے شیطان طرح طرح کے ہتھ کنڈے استِعمال کرتا ہے حتّٰی کہ ماں باپ کا رُوپ دھار کر بھی ایمان پرڈاکے ڈالتا ہے اور کبھی مرنے والے کے سامنے نزع کے وقت اس کے پیاروں کی صورت اپنا کر آتا ہے اور باطل لوگوں کو دُرُست ثابِت کرنے کی کوشش کرکے مرنے والے کو ان کا مذہب اختیار کرنے کا کہتا ہے تو کبھی ایمان چھیننے کی کوئی اور چال چلتا ہے۔ یقیناً وہ ایسا نازُک موقع ہوتاہے کہ بس جس پر اللہ پاک کاخاص کرم و اِحسان ہو وُہی کامیاب و کامران ہو تا ہے اور اسی کا ایمان سلامت رہتا ہے۔
ایمان پر موت آتی ہو تو آج اورابھی آجائے!