Book Name:Iman Ki Salamti
ہفتہ واراجتماع کے حلقوں کا شیڈول(بیرون ملک) ، 25مارچ2021ء
(1) : سنتیں اورآداب سیکھنا : 5منٹ ، (2) : دعایاد کرنا : 5 منٹ ، (3) : جائزہ : 5منٹ ، کُل دورانیہ15منٹ
* دُرُود و سلام پڑھنا اللہ پاک اور اس کے پیارےحبیب صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی خوشی کاسبب ہے۔ (گلدستۂ درود و سلام ، ص۱۲ملخصاً)* بَرَکَت حاصل کرنے اور آقا کریم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا قُرب پانے کیلئے دُرُود و سلام کی کثرت سے بڑھ کر کوئی ذَرِیعہ نہیں ہے۔ (گلدستۂ درودوسلام ، ص۱۷ملخصاً)* دُرُودِپاک دُعا کی قُبولیت کاسبب ہے۔ (فردوس الاخبار ، باب الصاد ، ۲ / ۲۲ ، حدیث : ۳۵۵۴) * دُرُودِپاک تمام پریشانیوں کو دُور کرنے کے لیے اور تمام حاجتوں کو پورا کرنے کے لیے کافی ہے۔ (تفسیردرمنثور ، پ۲۲ ، الاحزاب ، تحت الآیۃ : ۵۶ ، ۶ / ۶۵۴ملخصًا)* دُرُودِ پاک گُناہوں کا کَفَّارہ (گناہوں کو دھونے والا)ہے۔ ( جلاء الافہام ، ص۲۳۴)* دُرُودِ پاک صَدَقے کا قائم مَقام بلکہ صَدقے سے بھی اَفضل ہے۔ (جذبُ القلوب ، ص۲۲۹)* دُرُود شریف پڑھنے سےمصیبتیں ٹلتی ہیں۔ * دُرُودِ پاک پڑھنے سے بیماریوں سے شِفا حاصل ہوتی ہے۔ * دُرُودِپاک پڑھنے سے خوف دُورہوتاہے۔ * دُرُودِ پاک پڑھنے سےظُلم سےنَجات حاصل ہوتی ہے۔ * دُرُودِ پاک پڑھنےسےدُشمنوں پرفتح