Book Name:Iman Ki Salamti
حاصل ہوتی ہے۔ * دُرُودِ پاک پڑھنے سے قِیامت کی ہولناکیوں سےنَجات حاصل ہوتی ہے۔ * دُرُودِپاک پڑھنےسےموت کی تکلیفوں میں آسانی ہوتی ہے۔ * دُرُودِ پاک پڑھنے سے دُنیا کی تباہ کارِیوں سے نَجات ملتی ہے۔ * دُرُودِ پاک پڑھنے سے غربت دُور ہوتی ہے اور* دُرُودِ پاک پڑھنے سے بھُولی ہوئی چیزیں یاد آجاتی ہیں۔ (جذبُ القلوب ، ص۲۲۹)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد
* جب بھی چاندپر نظر پڑے اس وَقْت کی دعا
دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وارسُنّتوں بھرے اجتماع کے حلقوں میں اس بار شیڈول کے مطابق “ جب بھی چاند پر نظر پڑسے اس وَقْت کی دعا “ یادکروائی جائےگی۔ وہ دُعایہ ہے :
اَعُوْذُ بِاللہِ مِنْ شَرِّ ہٰذَ الْغَاسِقِ0
ترجمہ : میں اللہ پاک کی پناہ طلب کرتا ہوں اس تاریک ہو جانے والے کی بُرائی سے ۔
(ترمذی ، کتاب التفسیر ، باب ومن سورۃ المعوذتین ، ۵ / ۲۴۰ ، حدیث : ۳۳۷۷)
(خزینہ رحمت ، ص ۶۷)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
* اجتماعی جائزے کا طریقہ(72نیک اعمال )
فرمانِ مُصْطَفٰےصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ : (آخرت کے معاملے میں)گھڑی بھر غور و فکر کرنا 60 سال کی عبادت سے بہتر ہے۔ (جامع صغیرللسیوطی ، ص۳۶۵ ، حدیث : ۵۸۹۷)
آئیے!نیک اعمال کا رسالہ پُر کرنے سے پہلے “ اچھی اچھی نیتیں “ کرلیجئے۔