Book Name:Iman Ki Salamti
(یعنی دوزخ اس کے لیے عذاب کی جگہ ہے جس کا وہ ٹھکانہ ہے۔ دوزخ میں رہنے والے فرشتے یا جنتی لوگ جو دوزخ سے گنہگار مومنوں کونکالنے جائیں گے۔ ان کے لیے عذاب کی جگہ نہیں)۔
تفسیر صراط الجنان میں ہے : اس آیت میں کامل ایمان والوں ، شب بیداری اور عبادت کرنے والوں کی دعا کا بیان ہے کہ وہ اپنی نمازوں کے بعد اور عام ا وقات میں یوں عرض کرتے ہیں : اے ہمارے ربِّ کریم!ہم سے جہنم کا عذاب پھیر دے جو کہ انتہائی شدید دردناک ہے ، بےشک اس کا عذاب گلے کا پھندا ہے ، بےشک جہنم بہت ہی بُری ٹھہرنے اور قیام کرنے کی جگہ ہے۔ اس آیت سے دو باتیں معلوم ہوئیں :
(1)… اپنی عبادت و ریاضت پر بھروسا کرنے کی بجائےاللہ پاک کی رَحمت اور کرم پر بھروسا کرنا چاہئے اور اس کی خفیہ تدبیر سے خوفزدہ رہنا چاہئے کہ یہ کامل ایمان والوں کا طریقہ ہے۔ چنانچہ امام عبدُاللہ بن احمد نسفی رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہفرماتے ہیں : ان کی اس دعا سے یہ ظاہر کرنا مقصود ہے کہ وہ کثرتِ عبادت کے باوجود اللہپاک کا خوف رکھتے ہیں اور اس کی بارگاہ میں عاجزی ، اِنکساری اور گریہ و زاری کرتے ہیں۔
(2)…علامہ اسماعیل حقیرَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہفرماتے ہیں : اس آیت میں یہ بتایاگیا ہے کہ کامل ایمان والے مخلوق کے ساتھ اچھا معاملہ کرنے اوراللہ پاک کی عبادت میں خوب کوشش کرنے کے باوجوداللہ پاک کے عذاب سے بہت ڈرتے ہیں اور اپنے اُوپر سے عذاب پھیر دئیے جانے کی گریہ و زاری کے ساتھ التجائیں کرتے ہیں ، گویا کہ وہ انتہائی عبادت