Book Name:Iman Ki Salamti
ایمان کی حفاظت و مضبوطی کے لئے علمِ دین بالخصوص ایمانیات و کُفریات کا ضروری علم سیکھیں ، * ایمان کی حفاظت کے لئے زبان کو قینچی کی طرح تیز اور بازاری اندازمیں چلانے کے بجائے اسے ذکر و دُرود اور صرف ضروری باتوں کے لئے استعمال کریں ، * ایمان کو کُفر کے تمام خطرات سے بچائیں ، * اپنے آپ کوایمان ضائع کرنے والے تمام کاموں سے بچائیں ، * آخری دم تک ایمان پر استقامت کے لئے نماز و روزے اور شریعت کی پابندی کریں * ایمان پر استقامت کے لئے اللہ پاک اور اس کے پیارے حبیب صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی رضا والے کام کرتے رہیں ، * ایمان پر استقامت کے لئے اللہ پاک اور رسولِ کریم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی ناراضی و نافرمانی سے ہر دم بچتے رہیں۔
اللہ پاک قرآنِ پاک میں ارشاد فرماتا ہے :
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللّٰهَ حَقَّ تُقٰتِهٖ وَ لَا تَمُوْتُنَّ اِلَّا وَ اَنْتُمْ مُّسْلِمُوْنَ(۱۰۲) (پ۴ ، آل عمران : ۱۰۲)
تَرْجَمَۂ کنز العرفان : اے ایمان والو! اللہ سے ڈرو جیسا اس سے ڈرنے کا حق ہے اور ضرور تمہیں موت صرف اسلام کی حالت میں آئے۔
اس آیتِ مبارکہ کے تحت تفسیر نُوْرُالْعِرْفان میں ہے : اس سے معلوم ہوا! اسلام پر خاتمہ ہونے کا اعتبار ہے۔ اگر عمر بھر مومن رہے مرتے وقت غیر مسلم ہو جائے تو وہ اصلی غیر مسلم کی طرح ہے۔
اسی مفہوم کی ایک دوسری آیتِ مبارکہ کے تحت مفتی صاحب لکھتے ہیں : معلوم ہوا!مسلمان ہونا کمال نہیں بلکہ مسلمان مرنا کمال ہے۔ اللہ پاک ہم سب کو ایمان پر