Book Name:Wabae Amraz or islam

لانے کی کوشش کیا کریں گے۔ اِنْ شَآءَ اللہ!

شرابی کی توبہ

ایک اسلامی بھائی کا  بیان ہے : میں بُرے اخلاق کا مالک اور شراب جیسی ناپاک چیز پینے کا عادی تھا ، شراب کی محفل سجانا اور بیہودہ ولغو کاموں میں اپنا وقت ضائع کرنا میرے پسندیدہ کاموں میں شامل تھا۔ دعوتِ اسلامی کے دِینی ماحول سے وابستہ میرے چچا زاد بھائی نے ایک مرتبہ مجھے ہفتہ وار اجتماع کی دعوت دی۔ میں نے شرکت کرنے کا اقرار کر لیا اجتماع گاہ  میں رُوح پرور مناظردیکھے ، بیان سنا ، مبلغِ دعوتِ اسلامی کے بیان نے  مجھے میرے گناہ یاد دلا دئیے ، اجتماع کے اختتام پردُعا  میں شرکاء کا گِڑ گِڑا کر اللہ پاک سے مغفرت کی بھیک طلب کرنے اور خوفِ خدا میں رونے والوں کی گِریہ وزاری سُن کر میرا پتھر دل بھی موم ہو گیا اور میری آنکھوں سے بھی آنسو بہہ نکلے ، سچی توبہ کی اور سنّتوں بھری زندگی کی ابتدا کرنے کا اِرادہ کیا اور دِینی ماحول سے وابستہ ہوگیا ، اس دینی ماحول کی برکت سے جہاں بےشمار دینی معلومات سے واقف ہوا وہیں دنیاوی طور پر بھی فوائد ملے۔ میں گھٹنوں کے انتہائی شدید درد میں مبتلا تھا ، میں بہت پریشان تھا ، اس تکلیف سے نجات پانے اور سکون کا سانس لینے کے لئے کافی علاج معالجہ بھی کروا چکا تھا اور رُوحانی علاج کا بھی سلسلہ جاری رہا ، الحمد للہ! چند دنوں میں ہی درد سے چھٹکارا مل گیا۔

ترا شکر مولا دیا دینی ماحول                نہ چھوٹے کبھی بھی خدا دینی ماحول

شفائیں ملیں گی ، بلائیں ٹلیں گی           یقیناً ہے برکت بھرا دینی ماحول

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد