Book Name:Wabae Amraz or islam

کے ضروری سامان) کی تقسیم کی گئی ، جس کی مجموعی مالیتکروڑوں روپے بنتی ہے۔ تھیلیسیمیا اوردیگرامراض میں مبتلاافراد کی مدد کے لیے  اب تک ہزاروں خون کی بوتلیں(Blood Bags) مختلف اداروں کو فراہم کی جاچکی ہیں اورتھیلیسیمیا فری پاکستان (Thalassemia Free Pakistan) پر کام جاری ہے۔

12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام : ہفتہ وار اجتماع

اے عاشقانِ رسول !آپ کیدعوتِ اسلامی صِرْف مشکل حالات میں ہی کام نہیں کرتی بلکہ سارا سال ہی دِینی کاموں  میں مَصْرُوف رہتی ہے ، مشکل آجائے تو لوگوں کی خدمت کرتی ہے اور عام حالات میں نیکی کی دَعْوَت دے کر مسجدیں آباد کرتی ، سُنَّتوں کا پیغام عام کرتی اور لوگوں کو دِین سے قریب کرنے کی کوشش کرتی ہے۔ آپ بھی دعوتِ اسلامی کے دِینی ماحول کے ساتھ وابستہ ہو کر دِین کی خدمت کیجئے ، سنتیں  سیکھئے ،  عِلْمِ دین سیکھئے ، خُود عَمَل کیجئے اور 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حِصّہ  لے کر ساری دُنیا کے لوگوں کی اِصْلاح کی کوشش میں مَصْرُوف ہو جائیے۔

12 دینی کاموں میں ایک کام ہفتہ وار اجتماع بھی ہے ، جس میں آپ اس وقت شریک ہیں ، آپ  تِلاوت ونعت سُنی ، ابھی بیان کا سلسلہ جاری ہے ، اس کے بعد ہفتہ واراجتماع میں پڑھائے جانے والے مخصوص دُرودِ پاک پڑھائے جائیں گے ، ذِکْر ودُعا ہو گی ، پھر اِنْ شَآءَ اللہ! سیکھنے سکھانے کے حلقے لگیں گے اور یُوْں علمی و رُوْحانی فَضاقائِم رہے گی ، اللہ پاک نے چاہا تو گُنَاہوں سے نفرت اور نیکیوں کی رغبت بڑھے گی ، تَو نیت کیجئے کہ ہر ہفتہ وار اجتماع میں خود بھی شرکت کریں گے اور دوسروں کو بھی دعوت دے کر ساتھ