Book Name:Wabae Amraz or islam

وہ بھاگ نہیں سکتے ، اگر اس موقع پر تندرستوں کو بھاگنے کی اجازت دی جائے تو ان بیماروں کی تیمارداری کون کرے ، یہ لوگ یقیناً سخت تکلیف سے مَریں گے اور ان کو کفن بھی میسر نہ ہو گا۔ اس لئے یہاں ٹھہرنا بہت ثواب کا کام ہے جیسے جہاد کی صف میں ٹھہرنا۔ مفتی صاحب  رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ مزید فرماتے ہیں : میں نے خود دیکھا کہ ایک بار بَدَایُوں (ہند) میں طاعُوْن پھیلا ، مسلمانوں کے جنازے بہت عزت واحترام سے جاتے تھے ، ان کے ساتھ بڑا مجمع اور آگے نعت خوانی ہوتی تھی ، جبکہ غیر مسلموں کی  لاشوں کو حکومت نے چھکڑوں اور بیل گاڑیوں میں لدوا کر پھینکوایا ، یا زمین میں دبوا دیا کیونکہ ان کے تندرست انہیں چھوڑ کر بھاگ گئے تھے ، اس واقعہ سے کئی غیر مسلم کلمہ پڑھ کر مسلمان ہو گئے۔ ([1])

پیارے اسلامی بھائیو! الحمد للہ! عاشقانِ رسول کی دِینی تحریک دعوتِ اسلامی دُنیا بھر میں دِین کا کام کرنے میں مَصْرُوف ہے اور مَاشَآءَ اللہ! بانئ دعوتِ اسلامی ، ، امیر اہلسنت حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطار قادری رضوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ  الْعَالِیَہ کی دُکھیاری اُمّت کی خیر خواہی والی سوچ ، مرحبا! 2005 میں زلزلہ آیا جس میں لاکھوں کی تعدادمیں اموات ہوئیں ، پوری کی پوری بستیاں ہی ختم ہو گئیں ، کئی مکان ٹُوٹ گئے ، کئی  لوگ معذور ہو گئے ، سیلاب آئے اور ابھی کَرُونا کی وجہ سے غریب بےچارے مشکل کا شِکار ہوئے تو الحمد للہ! دَعْوَتِ اسلامی کے شعبے فیضان گلوبل رِیلیف فاؤنڈیشن(FGRF) نے بڑھ چڑھ کر مسلمانوں کی خیر خواہی کی۔

لاک ڈاؤن کے دوران اَلْحَمْدُللہ لاکھوں افراد میں رقم (Cash)اور خوراک(کھانے پینے


 

 



[1]...تفسیر نعیمی، پارہ1، سورۃ البقرہ، تحت  الآیۃ:59جلد:1، صفحہ:517خلاصۃً۔