Book Name:Wabae Amraz or islam

یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اسْتَعِیْنُوْا بِالصَّبْرِ وَ الصَّلٰوةِؕ-اِنَّ اللّٰهَ مَعَ الصّٰبِرِیْنَ(۱۵۳)

ترجمہ کنز الایمان : اے ایمان والو صبر اور نماز سے مدد چاہو بیشک اللہ صابروں کے ساتھ ہے۔

اے عاشقانِ رسول! مشکل میں نماز کے ذریعے اللہ پاک سے مددچاہنا سُنّتِ مصطفےٰ ہے ، ہمارے پیارے آقا ، مدینے والے مصطفےٰ  صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم  کو جب بھی کوئی اہم مُعَاملہ پیش آتا تو آپ نماز ادا فرماتے ، ہمیں بھی اس سُنّتِ  مصطفےٰ پر عمل کر کے ثواب کمانا چاہیے۔

(۳) : وباؤں میں کثرت سے دُعا کیجئے

فرمانِ مصطفےٰ  صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم : اَلدُّعَاءُ سَلَاحُ الْمُؤْمِنِ دُعا مؤمن کا ہتھیار ہے۔ ([1])

 پیارے اسلامی بھائیو! جب بھی مشکل پیش آئے ، وبا پھیلے یا بیماری آئے ، طوفان آئیں یا قحط سالی ہو ، کیسی ہی مشکل آجائے ، دُعا والے ہتھیار کو استعمال کرنا ہر گز مَت بھولئے اور یاد رکھئے! دُعا کرنا صِرْف نیک لوگوں کے ساتھ خاص نہیں ، بلکہ اللہ پاک ہر ایک کی سُنتا ہے ، دُعا تَو خود عِبَادت بلکہ حدیثِ پاک میں فرمایا : اَلدُّعَاءُ مُخُّ الْعِبَادَۃِ دُعاعِبَادت کا مَغْز ہے۔ ([2]) لہٰذا ہر ایک کو دُعا کرنی چاہیے۔ ہاں! دُعا میں اللہ پاک کے حُضُور نیک لوگوں کا وسیلہ پیش کیجئے ، اِنْ شَآءَ اللہ! دُعا جلد قبول ہو کر اَثَر دکھائے گی۔ ایک حدیثِ پاک میں آتا ہے : ایک نابینا صَحَابِی  رَضِیَ اللہُ عَنْہ  بارگاہِ رسالت میں حاضِر ہوئے اور آنکھیں طلب کیں ، غمخوار نبی ، رسولِ  ہاشِمی  صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم  نے انہیں نمازِ حاجت اور دُعا سکھائی ، انہوں نے مسجد میں جا کر نماز پڑھی ، دُعا کی ، ابھی تھوڑی ہی دیر گزری تھی کہ آنکھیں ایسی روشن


 

 



[1]...مسند اَبِیْ یَعْلیٰ، مُسْنَدِ جابِر، جلد:2، صفحہ:123، حدیث:1812۔

[2]...ترمذی، کتابُ الدَّعْوَات، دعا کی فضیلت، صفحہ:777، حدیث:3371۔