Book Name:Wabae Amraz or islam

فوجی کھڑے کھڑے گِرے ، مچھروں نے اُن کے جسم کھا لئے ، ہڈیاں خالی رِہ گئیں ، یہ ہے انسان...!! اللہ پاک ہی کی عطا کی ہوئی معمولی طاقت پر بھروسہ کر کے تکبر کرنے والا...!

قُتِلَ الْاِنْسَانُ مَاۤ اَكْفَرَهٗؕ(۱۷) مِنْ اَیِّ شَیْءٍ خَلَقَهٗؕ(۱۸) مِنْ نُّطْفَةٍؕ-خَلَقَهٗ  (پارہ30 ، سورۃعبس : 17-18)

ترجمہ کنز الایمان : آدمی مارا جائیو کیا ناشکر ہے اُسے کاہے سے بنایاپانی کی بوند سے اسے پیدا فرمایا ۔

اللہ! اللہ! جب انسان کا حال یہ ہے تو اسے غرور وتکبر میں اُونچا اُڑنا ، اُونچے بول بولنا ،  شوخیاں  مارنا کب زیب دیتا ہے؟ صِرْف ایک چیز ہے جو انسان کو زیب دیتی ہے اور وہ ہے عاجزی ، انسان کی سب سے اَفْضَل واَعْلیٰ حالت ، سجدے میں سَر زمین پر رکھ کر سُبْحَانَ رَبِّیَ الْاَعْلیٰ کہنا ہے ، ہم پر لازِم ہے کہ اللہ پاک کے حُضُور سَر جھکائیں ، عاجزی وانکساری کے ساتھ زِندگی بَسَر کریں کہ یہی حقیقی بلندی ہے ، حَدیثِ پاک میں ارشاد ہوا : “ مَنْ تَوَاضَعَ لِلہِ رَفَعَہُ اللہُجو اللہ پاک کے لئے عاجزی کرتا ہے ، اللہ پاک اسے بلندی عطا فرماتا ہے۔ ([1])

اللہ پاک ہم سب کو عاجزی وانکساری نصیب فرمائے ، اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ ُعَلَیْہِ وَسَلَّمْ۔ اگر خدانخواستہ وبائیں پھیلیں تو ہمیں کیا کرنا چاہیئے؟ آئیے! اس بارے میں چند مدنی پھول سنتے ہیں۔

 (1) : کَثْرَت سے اِستغفار کیجئے

وَبَائیں آنے کا ایک بڑا سبب گُنَاہ بھی ہیں ، اللہ پاک قرآنِ مجید میں ارشاد فرماتا ہے :

وَ مَاۤ اَصَابَكُمْ مِّنْ مُّصِیْبَةٍ فَبِمَا كَسَبَتْ اَیْدِیْكُمْ (پارہ25 ، سورۃالشوری : 30)

ترجمہ کنز الایمان : اور تمہیں جو مصیبت پہنچی وہ اس کے سبب سے ہے جو تمہارے ہاتھوں نے کمایا۔


 

 



[1]... شُعَبُ الْاِیْمان، حسن اخلاق کا باب، جلد:6، صفحہ:276، حدیث:8140۔