Wabae Amraz or islam

Book Name:Wabae Amraz or islam

اب تو مریخ پر اُترنے کی بھی خبریں عام ہیں ، سائنس خود اگرچہ ایک اچھا عِلْم ہے مگر ایسے نادان انسانوں کی بھی ایک تعداد ہے جو سائنس کو بنیاد بنا کر اللہ پاک کے دِیْن کو چیلنج کرتے ہیں ، اللہ پاک کے اَحْکام کو فرسُودہ اور پُرانی کہانیوں کے طَور پر دیکھا جا رہا ہے بلکہ معاذ اللہ! ایسے عقل سے پیدل بھی ہیں جو سائنس کو بنیاد بنا کر اللہ پاک ہی کا انکار کر رہے ہیں ، اپنی عارضی ، فانی اور آلات کی محتاج طاقت کو لے کر غرور وتکبر میں خود سے بےقابُو ہوئے جاتے ہیں اور جو اللہ پاک کو مانتے ہیں ، ان میں بھی ایک تعداد ہے جو جدت ، فیشن ، ترقی کا نام لے کر زبان سے نہ سہی اپنے عمل سے اللہ پاک کے دین اور احکام کو پسِ پُشت ڈال رہے ہیں ، قرآنی آیات اور اَحادِیث کا مذاق اُڑایا جا رہا ہے ، اِن حالات میں جب دُنیا غرور وتکبر کے نشے میں مست تھی ، اللہ پاک نے ایک کُرُونا وائِرس بھیجا ، جو اتنا چھوٹا ہے کہ آنکھ سے دکھائی بھی نہیں دیتا ، ایک تحقیق کے مُطَابق پوری دُنیا میں جو کرونا پھیلا ، اسے اگر جمع کیا جائے تو 2 چمچ چینی کی مِقْدار بنے گا ، اتنے سے کرونا نے پُورِی دُنیاکا نظام درہم برہم کر کے رکھ دیا ، ایک وَقْت کے لئے پُوری دُنیا جام ہو گئی ، لاک ڈاؤن لگ گئے ، ڈاکٹرز عِلاج میں ناکام ہوتے رہے ، کُرُونا کو روکنا ، اسے زَیْر کر پانا وبالِ جان بَن گیا ، سائنس دانتوں میں انگلیاں دبائے حیرت سے دیکھتی ہی رِہ گئی اور کوئی کچھ نہ کر پایا ، یہ انسان کی اَوْقات ہے ، اللہ پاک ایسی آفات بھیج کر بتاتا ہے کہ

کوئی تو ہے جو نظامِ ہستی چلا رہا ہے ، وہی خُدا ہے

بھلا ہے کوئی اس کے سامنے سَر اُٹھانے والا؟ ہے کوئی اُس سے بڑھ کر طاقت و عِزت والا؟ نمرود بَدْبخت ، خُدائی کا دعویٰ کرنے والا سَر پھِرا بادشاہ ہزاروں کی فوج لے کر اللہ پاک سے جنگ کرنے نکلا تھا ، اللہ پاک نے اپنے عظیم لشکروں میں سے ایک چھوٹا سا لشکر بھیجا ، مچھروں نے اس کی ہزاروں کی فوج پر حملہ کیا ، تیر وتلوار کچھ کام نہ آئے ، اس کے