Wabae Amraz or islam

Book Name:Wabae Amraz or islam

الْقَارِعَہ پڑھنے سے بلاؤں سے حِفَاظت ہوتی ہے۔ ([1]) سُوْرَۃُ النُّوْح پڑھئے کہ وبائی اَمْراض بھگانے میں بہت مفید ہے۔([2])

علاجِ گِرَاں مَایَہ بخشا ہے اُس نے        کلامِ خُدا ہر مرض کی دَوَا ہے

دَرُودِپاک کی بھی کثرت کیجئے کہ دَرُودِ پاک ہر دَرْد کی دوا ہے ، ہر مشکل کا حل ہے ، درود پڑھنے سے شِفَا ملتی ہے ، درود پڑھنے سے غم دُور ہوتے ہیں۔ اسی طرح وباء کے دِنوں میں اذان بھی دیجئے کہ اس سے وبائیں بھاگتی ہیں ، بہارِ شریعت میں ہے : وبا کے زمانے میں اذان دینا مستحب (یعنی شرعاً پسندیدہ) ہے۔ ([3])

(۵) : دُکھی انسانوں کو یاد رکھئے

پیارے اسلامی بھائیو! پریشان حال کی پریشانی دُور کرنا کارِ ثواب ہے ، وباؤں آفتوں کے وقت یہ نیک کام کرنا ہر گز نہیں بھولنا چاہئے ، اللہ کے پیارے حبیب ، دِلوں کے طبیب  صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم  نے فرمایا : اَللہُ فِیْ عَوْنِ عَبْدِہٖ مَا کَانَ الْعَبْدُ فِیْ عَوْنِ اَخِیْہِ بندہ جب تک اپنے مسلمان بھائی کی مُعَاوَنَت کرتا ہے ، اللہ پاک اس کی مدد فرماتا ہے۔([4])

احادیث میں طَاعُوْن پھیلنے کے دِنوں میں ، طاعُوْن سے ڈر کر بھاگ جانے سے منع کیا گیا ہے ، اس کی ایک حکمت بیان کرتے ہوئے مُفسّرِ قرآن ، مفتی احمد یار خان نعیمی  رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں : وَبا میں اکثر اپنے اَہْلِ قرابت اور دوست اَحْبَاب بیمار ہو جاتے ہیں ، جس سے


 

 



[1]...جنتی زیور، صفحہ:603۔

[2]...کورونا وائرس اور دیگر وبائیں، صفحہ:28۔

[3]...بہار شریعت، جلد:1، حصہ:3، ص466بتغیر۔

[4]...ابو داؤد، کتابُ الْاَدب، صفحہ:775، حدیث:4946۔