Book Name:Apni islah kesay Karain

ہے : رسالہ نیک اَعْمَال۔ یہ مختصر سا رِسالہ مکتبۃ المدینہ سے طلب کیجئے ، چاہیں تو دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹس سے ڈاؤنلوڈ کر لیجئے بلکہ مزید آسانی چاہتے ہوں تو اپنے موبائل میں Naik Amaal نامی ایپلی کیشن ڈاؤنلوڈ کر لیجئے ، اسے پڑھیئے ، اس کے مُطَابق زِندگی گزارئیے اور روزانہ اپنے اَعْمَال کا جائزہ لیجئے۔ اِنْ شَآءَ اللہ! گُنَاہوں سے بچنے اور نیکیاں کرنے کا ذہن بنے گا ، دِل کی پاکیزگی ملے گی اور کردار اُجلا اُجلا ، نکھرا نکھرا ، خوب صُورت ہو جائے گا۔

پورا گھرانہ سُدھر گیا

ضلع اَٹک کے ایک اسلامی بھائی کا بیان ہے ، میں گُنَاہوں سے بھرپُور زندگی گزار رہا تھا ، فلمیں دیکھنا ، آوارہ گردی ، نمازیں قضا کرنا وغیرہ میرے معمولات میں شامِل تھا ، ایک مرتبہ ہمارے علاقے میں عاشقانِ رسول کا مدنی قافلہ آیا ، اسلامی بھائی بعدِ عصر علاقائی دورہ کے لئے نکلے ، ایک اسلامی بھائی نے مجھے بھی مغرب کی نماز پڑھنے اور بیان میں شرکت کی دعوت دی ، میری خوش نصیبی کہ میں اُن کے ساتھ مسجد میں چلا گیا ، بعدِ مغرب بیان سُن کر بڑا لطف آیا ، بیان کے آخر میں بیان کرنے والے اسلامی بھائی نے “ نیک اعمال “ نامی رسالے کا تعارُف کروایا ، رسالہ “ نیک اَعْمَال “ میں دَرْج نیکیوں سے بھری زِندگی گزارنے کے مدنی پھول دیکھ کر مجھے بہت خوشی ہوئی ، اس رسالے کی صُورت میں شیخِ طریقت ، امیر اہلسنت  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ  الْعَالِیَہ  کی اِصْلاحِ اُمَّت کے لئے کُڑھن دیکھ  کر میں نے ہاتھوں ہاتھ بیعت کے لئے نام دے دیا اور عطاری رنگ میں رنگ گیا ، وقت کے ولئ کامِل سے نسبت کیا ہوئی ، دِل گُنَاہوں سے بیزار اور نیکیوں کی طرف مائل ہو گیا ، میں نے گُنَاہوں سے توبہ کی اور دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول کو دِل وجان سے اپنا لیا ، اس کی برکت سے میرے اَخلاق سنورنے لگے ، میری اس تبدیلی کا میرے گھر والوں پر بھی اچھا