Book Name:Apni islah kesay Karain
کو گُنَاہوں سے بچا کر نیک بننے کا ذِہْن بنا ہو گا ، اب آئیے! اپنی اِصْلاح کے 6 طریقے سُن کر اِنْ پر عَمَل کی کوشش کرنے کی نیت کرتے ہیں۔
(1) : اپنی ترجیحات تبدیل کیجئے!
اللہ پاک نے پارہ 30 سُوْرَۃُ الاَعْلیٰ آیت : 14 میں تزکیۂ نفس یعنی اپنی اِصْلاح کی فضیلت بیان فرمائی ، ارشاد ہوتا ہے :
قَدْ اَفْلَحَ مَنْ تَزَكّٰىۙ(۱۴)
ترجمہ کنز الایمان : بے شک مراد کو پہنچا جو ستھرا ہوا۔
امامِ بقاعِی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ اس آیت کے تحت فرماتے ہیں : مطلب یہ ہے کہ جس نے اپنے آپ کو بُرے عقائد سے پاک کیا ، خود کو برے اخلاق سے پاک کیا ، اپنی ذات کو بُرے اَفْعَال سے پاک کیا ، اپنے دِل کی صفائی کی ، ظاہِری اَعْمَال دُرست کر لئے ، بے شک وہ ہَر مراد میں کامیاب ہوا۔ اس کے بعد آیت : 16 اور 17 میں تزکیۂ نفس یعنی اپنی اِصْلاح کے راستے میں بڑی رُکاوٹ کا ذِکْر کرتے ہوئے فرمایا :
بَلْ تُؤْثِرُوْنَ الْحَیٰوةَ الدُّنْیَا٘ۖ(۱۶) وَ الْاٰخِرَةُ خَیْرٌ وَّ اَبْقٰىؕ(۱۷)
ترجمہ کنز الایمان : بلکہ تم جیتی دُنیا (دُنیاوی زِندگی) کو ترجیح دیتے ہو اور آخرت بہتر اور باقِی ہے۔
مَعْلُوم ہوا جو بندہ دُنیا کو آخرت پر ترجیح دیتا ہے ، وہ کبھی بھی اپنی اِصْلاح نہیں کر پائے گا ، لہٰذا اگر ہم اپنی ترجیحات بدل کر صِرْف آخرت کو اپنی خواہشات کا مرکز بنا لیں تو اِنْ شَآءَ اللہ! آسانی سے اپنی اِصْلاح میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔ ذرا اندازہ لگائیے! جس پر صرف اللہ پاک کی رِضا حاصِل کرنے کی دُھن سُوار ہو کیا وہ فرض نمازیں قضا کرے گا؟ کیا وہ فرض