Book Name:Apni islah kesay Karain
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَارَسُوْلَ اللہ وَعَلٰی آلِکَ وَاَصْحٰبِکَ یَاحَبِیْبَ اللہ
اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَانَبِیَّ اللہ وَعَلٰی آلِکَ وَاَصْحٰبِکَ یَانُوْرَ اللہ
نَوَیْتُ سُنَّتَ الْاِعْتِکَاف (ترجمہ : میں نے سُنَّت اعتکاف کی نِیَّت کی)
پیارے اسلامی بھائیو! مسجد مسلمان کی پناہ گاہ ہے۔ مسجد میں کثرت سے آنے کی عادت بنائیے ، اِنْ شَآءَ اللہ! شیطان سے بھی حفاظت ہو گی ، گُنَاہوں سے بھی محفوظ رہیں گے۔ ایک اور کام بھی کرلینا چاہئے وہ یہ کہ جب بھی مسجد میں آئیں ، یاد کر کے اعتکاف کی نیت بھی کر لی جائے اس کے دو۲ فائدے ہوں گے : اَوَّل یہ کہ جب تک مسجد میں رہیں گے ، نفل اعتکاف کا ثواب ملتا رہے گا ، دوسرا یہ کہ مسجد میں کھانا ، پینا ، سونا ، سحری افطاری کرنا ، دَم کیا ہوا پانی پینا وغیرہ جائز نہیں ، اعتکاف کی نیت کر لیں گے تو ضمناًیہ چیزیں بھی جائِز ہو جائیں گی۔
اللہ پاک کے آخری نبی ، رسولِ ہاشمی صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم نے فرمایا : جسے کوئی سخت حاجت دَرْپیش ہو ، اسے چاہئے کہ مجھ پر کَثْرَت سے درود شریف پڑھے ، کیونکہ درودِ پاک دُکھ ، دَرْد اور مصیبتوں کو دُور کرتا اور رِزْق میں اِضَافَہ کرتا ہے۔ ([1])
ہے سب دعاؤں سے بڑھ کر دُعا درود وسلام کہ رفع کرتا ہے ہر اِک بَلا دُرود وسلام
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد