Book Name:Apni islah kesay Karain

(3-4-5) : مُعَاہَدَہ ، مُرَاقَبَہ ،  مُحَاسَبَہ

جو اپنی اِصْلاح چاہتا ہے ، اسے چاہیے کہ روزانہ کے 3 کام خُود پر لازِم کر لے :

(1) : مُعَاہَدہ : صبح اُٹھ کر کچھ دیر قبر وآخرت کو یاد کرے ، پھر اپنے آپ سے وَعْدَہ کرے کہ آج کا دِن آنکھ ، کان ، زبان اور تمام اَعْضَا کو گُنَاہوں سے بچا کر نیکیوں میں گزاروں گا ، پانچوں نمازیں باجماعت پڑھوں گا ، کسی کو تکلیف نہیں پہنچاؤں گا ،  اتنا عِلْم سیکھوں گا ، اتنی سُنَّتوں پر عَمَل کروں گا ، اتنا ذِکْر کروں گا ، اتنی تلاوت کروں گا ، اتنے درود شریف پڑھوں گا ، اذان کا جواب دوں گا وغیرہ ، پھر سچے دِل سے اللہ پاک کی بارگاہ میں دُعا کرے اور استقامت کی توفیق مانگے۔

(2) : مُرَاقَبَہ : پھر سارا دِن مُرَاقَبَہ  میں گزارے۔ مُرَاقَبَہ کا معنی ہے : نگرانی کرنا۔ CC.TV کیمرہ جو عموماً دُکانوں ، بڑے بڑے شاپنگ مالز وغیرہ  میں لگا ہوتا ہے ، اسے عربی میں مُرَاقِب (یعنی نگران) کہتے ہیں ۔ جس طرح اس کیمرے کے ذریعے ہر ہر لمحہ ، ایک ایک چیز کی نگرانی کی جاتی ہے ، اسی طرح بندہ سَارا دِن اپنی نگرانی کرے ، اپنے ہر عَمَل سے پہلے سوچے کہ کیا یہ کام میرے کئے ہوئے وعدے کے مطابق ہے یا مخالف ہے؟ امام غزالی  رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ  فرماتے ہیں : روایت ہے کہ بندے کا عمل کتنا ہی چھوٹا ہو ، روزِ قیامت اس کے بارے میں 3 سُوال کئے جائیں گے : * عَمَل کیوں کیا؟  یعنی اللہ پاک کا حکم سمجھ کر کیا یا نفس کی پیروی میں کیا؟ * عَمَل کیسے کیا؟  یعنی یہ کام کرنے کا جو طریقہ ، شرائط وضوابط شریعت نے بتائے تھے ، اس کے مطابق کیا یا نہیں؟ * تیسرا سُوال اِخْلاص کے متعلق ہو گا کہ یہ عَمَل کس کے لئے کیا؟ اللہ پاک کی رضا کے لئے کیا یا بندوں کو دکھانے کے لئے یا غفلت میں یا