Book Name:Apni islah kesay Karain

بیعت ہونا چاہیں تو بڑا آسان طریقہ ہے ، ہر ہفتے کو بَعْدِ عشاء مدنی چینل پر براہِ راست (Live)مدنی مُذاکرے کا سلسلہ ہوتا ہے ، تقریباً ہر مدنی مُذاکرے ہی میں امیر اہلسنت  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ  الْعَالِیَہ  بیعت بھی کرواتے ہیں ، آپ مدنی مُذَاکرے میں شِرْکت کیجئے اور جب بیعت کروائی جائے تو بیعت کر لیجئے ، اس کے عِلاوہ شُعْبہ رُوْحَانی علاج کے ذِمَّہ داران کو یا رُوْحانی علاج کے بستوں پر اپنا نام ، رابطہ نمبر اور گھرکا مکمل ایڈریس لکھوا دیجئے ، اِنْ شَآءَ اللہ!چند ہی دِن میں آپ کو بیعت نامہ مِل جائے گا۔

دعوتِ اسلامی کی  ویب سائٹ www.dawateislami.net پَررُوحانی علاج سروس کے ذریعے بھی آپ  اپنا  نام پتا لکھوا کرامیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ سے بیعت ہو سکتے ہیں۔

امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ سے بیعت ہونے کے لیے SMS سروس بھی موجود ہے ، یہ نمبر نوٹ کیجئے : 0321-2626112 ، اس نمبر پر بیعت ہونے کا SMSبھیج کر بھی بیعت ہوسکتے ہیں۔

12 دینی کاموں میں سے ایک دِینی  کام : نیک اَعْمَال

الحمد للہ!امیر اہلسنت ، بانیِ دعوتِ اسلامی  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ  الْعَالِیَہ  نے اپنے مُریدین ، طالِبِیْن  اور مُحِبِّیْن بلکہ دُنیا بھر کے عاشقانِ رسول  کو اپنی اِصْلاح کے لئے بہترین نسخہ دیا ہے اور وہ