Book Name:Apni islah kesay Karain

ہیں : مُرْشِد پارس پتھر کی طرح ہے (پارس پتھر ایک خاص پتھر ہے ، کہا جاتا ہے : جو چیز اس پتھر سے چھو جائے وہ سونا بَن جاتی ہے ، پِیْر بھی اسی پتھر جیسا ہوتا ہے کہ ایک  پھوٹی کوڑی کی حیثیت رکھنے والے  انسان کو اپنی نِگَاہ سے بلند رُتبہ دیتا اور انمول بنا دیتا ہے) ، سلطان باہُو  رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ  مزید فرماتے ہیں : پیر کی نظر سُورج کی طرح ہوتی ہے جو بُری عادات کو اچھی عادات میں تبدیل کر دیتی ہے ، مُرْشِد اَخْلاقِ مصطفےٰ  صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم  سےمُتَّصِفْ ہوتا ہے ، ماں باپ سے بڑھ کر مہربان ہوتا ہے ، اللہ پاک کی راہ  بتانے والا ، بہترین راہنما ، منزل تک پہنچانے والا ، بند راستے کو کھولنے والا ، دُنیا اور مال ودولت سے بےنیاز ، لالچ سے پاک اور طالِبِ حق کو دِل و جان سے عزیز رکھنے والا ہوتا ہے۔ پَس مُرْشِد وہ ہے کہ یُحْیِ الْقَلْبَ وَیُمِیْتُ النَّفْسَ جو نَفْسِ اَمَّارہ کو مار کر دِل کو زِندہ کر دیتا ہے۔ ([1])

اے عاشقانِ رسول! امیر اہلسنت ، بانئ دَعْوَتِ اسلامی حضرت علامہ ، مولانا محمد الیاس عطارقادری رضوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ  الْعَالِیَہ  اس دور کی عظیم علمی ورَوْحانی شخصیت ہیں ، الحمد للہ! امیر اہلسنت کامِل پیر ہیں ، الحمد للہ! آپ کے دامنِ کرم سے وابستہ ہو کر لاکھوں لوگوں کی زِندگی میں انقلاب آ چکا ہے ، کروڑوں دِلوں کی اِصْلاح ہو چکی ہے ، گُنَاہوں کی دلدل میں پھنسے ہوئے لاکھوں لوگ آج الحمد للہ! نیکیوں بھری زِندگی گزارنے میں کامیاب ہیں ، مشورہ ہے کہ آپ بھی ولئ کامِل ، امیر اہلسنت  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ  الْعَالِیَہ  کے مُرِید ہو کر اپنی اور ساری دُنیا کے لوگوں  کی اِصْلاح کی کوشش میں مَصْرُوف ہو جائیے ،  اگر آپ  پہلے سے کسی پیر صاحِب  کے مُرِید ہیں تو بیعتِ برکت  حاصِل کر لیجئے۔ امیر اہلسنت  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ  الْعَالِیَہ  سے


 

 



[1]...عین الفقر ، صفحہ : ۷۹ ،  ۸۰ ، ۹۳ ملخصاً۔