Book Name:Apni islah kesay Karain

ہماری سوچ کا حِصَّہ بنتا ہے ، جو ہم پڑھتے ہیں ، جو دیکھتے ہیں ، جیسے لوگوں کے پاس بیٹھتے ہیں ، یہ سب ہماری سوچ کا حِصَّہ بنتا ہے ، اگر ہم اپنی سوچ بدلنا چاہتے ہیں تو ہمیں سوچ پیدا ہونے کے اَسْبَاب تبدیل کرنا ہوں گے ، مثلاً جو فلمیں ، ڈرامے دیکھتا ہے ، وہ اس کی جگہ مدنی چینل دیکھنا شروع کر دے ، جو گانے سُنتا ہے ، وہ گانے چھوڑ کر نعتیں سننا ، عشقِ رسول سے مَعْمُور سُنّتوں بھرے بیانات سننا شروع کر دے ، ناول ، ڈائجسٹ ، سوشل میڈیا کی فُضُول یا گُنَاہوں بھری پَوْسْٹیں چھوڑ کر دِینی کُتُب ورسائل پڑھنا شروع کرے ، دَعْوتِ اسلامی کی ایک ایپلی کیشن ہے : Dawat-e-Islami Digital Services (دعوتِ اسلامی ڈیجیٹل سروسز) ، اس میں دعوتِ اسلامی کے بنے ہوئے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس شامِل ہیں ، یہ ایپلی کیشن اپنے موبائل میں انسٹال کر لیجئے اور اس کی مدد سے دعوتِ اسلامی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر جائیے ، ان سے اچھی اچھی نیکی کی  دَعْوَت پر مشتمل ویڈیوز ، مختلف پوسٹس خود بھی پڑھیئے اور دوسروں کو شیئر بھی کیجئے۔    

اسی طرح اگر کوئی خدانخواستہ بُرے دوستوں کی صحبت میں رہتا ہے تو اپنی صحبت تبدیل کرے ، دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شِرْکت کرے ، مدنی قافلوں میں سَفَر کو اپنا معمول بنائے ، ہفتہ وار مدنی مذاکرہ دیکھنا ، امیر اہلسنت  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ  الْعَالِیَہ  کا عطا کردہ ہفتہ وار رسالہ  پڑھنا وغیرہ دِینی کاموں کا معمول بنائے ، اللہ پاک نے چاہا تو فِکْرِ آخرت نصیب ہوگی ، دُنیا کی مَحبَّت سے جان چُھوٹے گی ، گُنَاہوں سے بچنے اور جنَّت میں لے جانے والے اَعْمَال کرنے کا ذِہْن بنے گا۔ اِنْ شَآءَ اللہ!

موت کو یاد کرنے سے بھی سوچ بدلتی اور فِکْرِ آخرت نصیب ہوتی ہے ، ایک شخص سرکارِ