Book Name:Apni islah kesay Karain

پیارے آقا ، مدینے والے مصطفےٰ  صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم  پانچ فرض نمازوں کے عِلاوہ * نمازِاِشْراق ، نماز چاشت ، تحیۃ الوضو ، تحیۃ المسجد ، نمازِ اَوَّابین بھی پڑھا کرتے تھے * نمازِ تہجد کی تمام عُمر پابندی فرمائی * راتوں کو اُٹھ کر بھی نماز ادا فرماتے ، آپ صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم نمازِ عشاء کے بعد کچھ دیر آرام فرماتے ، پھر کچھ دیر تک اُٹھ کر نماز ادا فرماتے ، پھر آرام کرتے ، پھر اُٹھ کر نماز ادا فرماتے ، صبح تک یہی حالت قائِم رہتی ، کبھی دوتہائی (یعنی تین میں سے دوسرا حِصّہ) رات گزر جانے کے بعد بیدا ہوتے اور فجر تک نماز میں مصروف رہتے ، کبھی آدھی رات کے بعد بستر سے اُٹھ جاتے ، پھر ساری رات نمازوں میں گزارتے ، *  آپ صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم رات کی نماز میں لمبی لمبی سُورتیں پڑھا کرتے ، کبھی رکوع اور سجدے لمبے کرتے ، کبھی قیام طویل ہوتا۔ آپ صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم نمازوں کے ساتھ ساتھ کبھی کھڑے ہو کر ، کبھی بیٹھ کر اور کبھی سر سجدے میں رکھ کر رَو رَو کر ، گِڑ گِڑا ، گِڑ گِڑا کر راتوں میں دُعائیں بھی مانگا کرتے تھے۔ ([1])

اللہ کیا جہنّم اب بھی نہ سَرْد ہو گا

رَو رَو کے مصطفےٰ نے دریا بہا دئیے ہیں

اللہ پاک ہم سب کو بھی مصطفےٰ جانِ رحمت ، شمع بزم ہدایت صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم کی پیروی میں فرض نمازوں کے ساتھ ساتھ کثرت سے نفل نمازیں بھی پڑھنے کی توفیق عطا فرمائے۔

 آمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم۔

دربارِ مصطفےٰ میں لے کے جائے گی


 

 



[1]...سیرتِ مصطفےٰ  صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم ، صفحہ : 595